دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے پیچھےجو مقاصد تھےوہ سب پہ عیاں ہیں، مریم نواز

مریم نواز نے ٹوئٹر پر تیرہ جولائی دوہزار اٹھارہ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزاسنانے کے

پیچھےجو مقاصد تھےوہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر تیرہ جولائی دوہزار اٹھارہ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیرہ جولائی دوہزار اٹھارہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ

جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا

عین اس وقت سزاسنانے کےپیچھےجو مقاصد تھےوہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔

انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج سے دو سال پہلے،

واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا اور نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے

گناہ نواشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی،،، مریم نواز کا کہنا تھا کہ

وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی

About The Author