مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترک ڈرامے “ارطغرل” کے ساتھ ساتھ اس کے کرداربھی ناظرین کے دلوں پہ چھا گئے

ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان کا تو مجسمہ تک لاہور میں نصب کیا گیا

پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے والے ترک ڈرامے “ارطغرل” کے ساتھ ساتھ اس کے کرداربھی ناظرین کے دلوں میں گھرکرچکے ہیں۔

اسی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بالجیک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بنادی گئیں۔

ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان کا تو مجسمہ تک لاہور میں نصب کیا گیا۔
جبکہ ایسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبریہ ہے کہ ایسرا کو اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل کا برانڈ ایمبسڈر بنادیا گیا ہے۔

کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایسرا کو نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: