مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سرکاری ملازمین اور کم آمدنی والے افراد کو فلیٹس دینے کا منصوبہ

انیس ہزار اکسٹھ کنال پر پنتیس ہزار بتیس فلیٹوں کی تعمیر کا لے آؤٹ پلان تیار

لاہور میں سرکاری ملازمین اور کم آمدنی والے افراد کو فلیٹس دینے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا

اصولی منظوری آج ہوگی

ایل ڈی اے نے انیس ہزار اکسٹھ کنال پر پنتیس ہزار بتیس فلیٹوں کی تعمیر کا لے آؤٹ پلان تیار کیا ہے

ایل ڈی اے کے تیار شدہ لے آؤٹ پلان کے مطابق چھ سو پچاس مربع فٹ کی کیٹگری میں تین سو بیس بلاکس بنیں گے

ہر بلاک کی چار منزلیں ہوں گی،،، آٹھ سو مربع فٹ کی کیٹگری میں تین سو ستاسی بلاک بنیں گے جنکی چار منزلہ بلندی ہوگی

ایک سو مربع فٹ کی کیٹگری میں دو سو پینتالیس بلاک بنیں گے

پندرہ سو مربع فٹ کی کیٹیگری میں پینتیس بلاکس بنائے جائینگے جنکی بارہ منزلہ ہونگی

اسی طرح بائیس سو مربع فٹ کیٹیگری میں پچیس بلاکس تعمیر ہونگے

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پرنو سو پچانوے بلاکس پر مشتمل پینتیس ہزار بتیس فلیٹس بنیں گے

لے آؤٹ پلان میں گرین ایریا، کمرشل، روڈ سٹرکچر سمیت دیگر ایریاز شامل ہونگے

۔منصوبے کیلئے ایل ڈی اے کے بجٹ میں ایک ارب سے زائد کے فنڈز رکھے جائیں گے

%d bloggers like this: