جنوری 7, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کیسزکی تعداد ایک لاکھ تین ہزار آٹھ سو سے تجاوز کر گئی

اب تک ایک لاکھ تین ہزار820افراد میں مہلک وائر س کی تصدیق ہوئی ہے

سندھ میں کیسزکی تعداد*ایک لاکھ تین ہزار آٹھ سو سے تجاوز کر گئی۔۔۔

مزیدچونتیس مریض زندگی کی بازی ہار گئے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کےمطابق چوبیس گھنٹے میں مزیدچودہ سو باون افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی۔

اب تک ایک لاکھ تین ہزار820افراد میں مہلک وائر س کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید چونتیس اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعدادایک ہزار747 تک پہنچ گئی۔

اس وقت 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک سونو مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد اٹھترہزاردو سو سےتجاوز کرگئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران شہر میں مزید پانچ پچیاسی کیس رپورٹ ہوئے،،

جس کے بعد اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد اٹھترہزاردوسو چوبیس تک پہنچ چکی ہے۔

نئے کیسز میں سے ایک سوگیارہ ضلع شرقی،179جنوبی،68کورنگی،79 وسطی،

سو ملیر اور 48 ضلع غربی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

About The Author