دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر ایک بار پھر مردہ حالت میں مچھلیاں پائی گئی

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر کئی مچھلیاں آگئی ہیں

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر ایک بار پھر مردہ حالت میں مچھلیاں پائی گئی ہیں،،

ورلڈ وائلڈ لائیف فنڈحکام نے سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی شامل ہونے کو مچھلیوں کے مردہ ہونے کی وجہ قراد دیا ہے

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر کئی مچھلیاں آگئی ہیں

ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کے مطابق سی ویو کے ساحل پر آنے والی مچھلیوں کو مولیٹ کہا جاتا ہے

اور یہ مچھلیاں زیادہ تر ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔۔

انہوں نے بتایا سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آتا ہے جس میں آکسیجن نہیں ہوتی بلکہ ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زائد ہوتی ہے اور جو مچھلیاں اس پانی کی لپیٹ میں آتی ہیں وہ مرجاتی ہیں۔

معظم خان ، ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف
اس سے قبل 7 جولائی کو بھی کلفٹن کے ساحل پر مولیٹ نامی یہ مچھلیاں مردہ حالت میں آئی تھیں،،

گندگی اور آکسیجن کی کمی کے سبب کنارے کے قریب رہنے کی وجہ سے مچھلی کی یہ اقسام زیادہ متاثر ہوتی ہے۔۔

About The Author