مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا میں کورونا وائرس سے5 لاکھ 58 ہزار 91 اموات

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 654 ہو گئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 5 لاکھ 58 ہزار 85 افراد ہلاک اور ایک کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار 704 افراد  متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ 72 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک لاکھ 35 ہزار 828 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 17لاکھ 59 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں اور  69 ہزار 254 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 654 ہو گئی ہے۔

روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے مزید 173 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 11 ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار314 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 6ہزار 216 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 682 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 87 ہزار سے6 سو زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

میکسیکو میں دو لاکھ 82 ہزار 283افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور33 ہزار526 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 50 ہزار458افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12ہزار305جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار926  ہو گئی ہے جبکہ دو لاکھ  42 ہزار363افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

%d bloggers like this: