دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں کورونا وائرس کا پیک ٹائم گزر گیا یا لاک ڈاون کام دکھا گیا

صوبے میں موذی وباء کے کیسز میں واضح کمی آ گئی

پنجاب میں کورونا وائرس کا پیک ٹائم گزر گیا یا لاک ڈاون کام دکھا گیا ،،،، صوبے میں موذی وباء کے کیسز میں واضح کمی آ گئی ،،،

سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے اسپتالوں کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں روزانہ سو سے زائد کیسز آ رہے تھے،،،

اب یہ تعداد کم ہو کر چار سے پانچ کیسز پر آ چکی ہے

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی۔ سی ای او میو اسپتال اسد اسلم کے مطابق جون کے ماہ میں روزانہ لاہور سے اوسط ایک ہزار کیسز رپورٹ ہوتے رہے۔

رواں ماہ کیسز کی روزانہ اوسط تین سو پر آ گئی۔ ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق ہمارے پاس اسپتالوں کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں روزانہ سو سے زائد کیسز آ رہے تھے۔

اب یہ تعداد کم ہو کر چار سے پانچ کیسز پر آ چکی ہے۔ ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کیسز کی کمی میں سمارٹ لاک ڈاون کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ اسپتالوں کو سمارٹ لاک ڈاون سے بہت فائدہ ہوا

About The Author