پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں آٹے اور چینی کی ملوں میں موجود سٹاکس کی فیزیکل ویریفیکیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے
انتظامی افسران کو سٹاکس سے متعلق تصدیق شدہ رپورٹس آج شام تک بھجوانے کی ہدایت بھی کردی ہے
لاہور میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں آٹے اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے پر اتفاق ہوا ہے
آٹے اور چینی کی ملوں میں موجود سٹاکس کی فیزیکل ویریفیکیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ،،، چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ
سٹاکس کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی نہ کرنے والی ملوں کیخلاف انسداد ذخیرہ اندوزی قانون کے تحت کارروائی کی جائے ،،،
سٹاکس کو ضبط کر کے اگلے چوبیس گھنٹوں میں سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں فروخت کر دیا جائے گا
جواد رفیق کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے
عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے انتظامی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا
اجلاس میں عید الاضحی کے سلسلے میں مویشی منڈیاں شہروں سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،