اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی پنجاب کی ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا، وزیراعلی پنجاب

نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے

وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں جنوبی پنجاب کی ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا،،

نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے-

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے ملاقات کی،،

اس موقع پر جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور نئے اضلاع و تحصیلیں بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،،

وزیر آب پاشی نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا،،

وزیراعلی عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جنوبی پنجاب کی ترقی کا سفر رکے گا نہیں،،

نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے انتظامی بنیادوں پر فیصلے کریں گے،

اس ضمن میں آبادی اور مالی وسائل کی تقسیم کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔۔۔

%d bloggers like this: