نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسمبلی میں سندھ حکومت نے آدھے گھنٹے میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور کروالیا

نا تجربہ کار اپوزیشن کتوتی کی تحاریک پیش کرنے کے باوجود بحث نہ کر سکی اور شور شرابہ ہی کرتی رہ گئی

اسمبلی میں سندھ حکومت نے آدھے گھنٹے میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور کروالیا

نا تجربہ کار اپوزیشن کتوتی کی تحاریک پیش کرنے کے باوجود بحث نہ کر سکی اور شور شرابہ ہی کرتی رہ گئی

سندھ اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ، وزیر اعلی سندھ نے اسمبلی میں ضمنی بجٹ کے گوشوارے اور مطالبات زر پیش کیئے ۔۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بحث کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر سندھ اسمبلی نے انھیں بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے صرف کٹوتی کی صرف چار تحریکیں پیش کی گئیں ہیں

اور تجاریک پیش کرنے والی رکن ادیبہ حسن بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں ۔۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی بجٹ پیش کیا

اس دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابا کرنا شروع کردیا ,

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے لئیے ترقیاتی منصوبے نا رکھنے کے الزامات کو مسترد کر دیا بولے 72 ارب روپے کراچی کی ترقی پر خرچ کئیے جائیں گے

سپریک کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے پر بولے کہ حکومت کوئی بھی اخراجات کرتی ہے

تو اسمبلی اسکی منظوری دیتی اسکے علاوہ کوئی ادارہ ان کے متعلق سوال نہیں کر سکتی

لیکن سندھ حکومت عدالت کی عزت کرتی ہے اور اپنا جواب جمع کروائے گی نہیں پوچھ سکتا،،،

عدالت کا احترام کرتے ہیں کواب جمع کرائیں گے ۔۔

. محض آدھے گھنٹے میں بجٹ منظور کرلیا گیا اور اجلاس کو 29 جون بروز پیر تک ملتوی کردیا

About The Author