مئی 31, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسجد حرم الحرام اور طواف بیت اللہ کو کھولنے کے لئے غور شروع

حفاظتی اقدامات کے علاوہ لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے جیسے عوامل کے بارے میں سوچا جا رہا ہے

مسجد حرم الحرام اور طواف بیت اللہ کو کھولنے کے لئے غور شروع کیا گیا یے

جس میں کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حفاظتی اقدامات کے علاوہ لوگوں کے

ہجوم کو کنٹرول کرنے جیسے عوامل کے بارے میں سوچا جا رہا ہے

سعودی عرب میں حرمین شریفین ٹیوٹر اکاونٹ پر مسجد نبویؐ کو مرحلہ وار کھولے جانے کے بعد

مسجد حرم الحرام کو کھولے جانے کے لئے غور کیا جا رہا ہے جس کے لئے ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

جو مسجد حرم الحرام اور طواف کعبہ کے حوالے سے آنے والے افراد کو کنٹرول کرنے اور انہیں کورونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی اقدامات سمیت

دیگر پہلوؤں پر غور کر رہی ہے تاہم حرمین ٹیوٹر اکاونٹ کے مطابق ابھی تک

.حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ مسجد حرم شریف اور طواف کعبہ کے لئے عام افراد کو کب اجازت دی جاے گی

%d bloggers like this: