پنجاب کی ریسکیو سروس ون ون ٹو ٹو کا ڈویلیمپنٹ بجٹ چالیس فیصد مزید کم کردیا گیا
نئے مالی سال میں ایمرجنسی سروس کے لے صرف پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔۔۔۔
کہیں آگ بجھانی ہے یا ٹریفک حادثے کی صورت میں کسی کو فرسڈ ایڈ دینی ہو ،،،
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا عملہ ایک کال پر غریب یا امیر کا فرق کیے بغیر مدد کے لیے پہنچ جاتا ہے ،،، لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ تین سالوں میں بجٹ بڑھانے کی بجائے مزید کم کیا جا رہاہے،،،
مالی سال دوہزار بیس اکیس میں بھی محکمے کا ڈویلیپمنٹ بجٹ چالیس فیصد کم کرکے پچاس کروڑ روپے کردیا ہے۔
ریسکیو کو مالی سال دوہزار انیس بیس میں آٹھ سو ملین جبکہ مالی سال اٹھارہ انیس میں چودہ سو ملین کے فنڈ مختص کیے گئے تھے۔۔۔
مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں ریسکیو کا بجٹ بائیس سو ملین تھا
نئے مالی سال کے پہلے فیز میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کرتارپور اسٹیشن کی تعیمر نو کے ساتھ پنجاب کے دیگر ستائیس اضلاع میں موٹر سائیکل ایمبولنس سروس چلائی جائے گی۔
فیز ٹو میں ایمرجنسی سروسز کی کپیسٹی بلڈنگ اور فیز تھری میں صوبے کے باقی رہ جانے والی باسٹھ تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس پہنچائی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،