مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دبئی میں آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آنے لگی

سینیما گھروں کی انتظامیہ شہریوں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے لگیں

دبئی میں آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آنے لگی،،

آج سے سینیما گھر، جم اور دوسرے کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئیں،،

سینیما گھروں کی انتظامیہ شہریوں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے لگیں،،

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آن لائن ٹکٹس خریدیں جائیں گی،،

سینیما گھر کی ایک ایک سیٹ اور جگہ کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جارہا ہے،،

فلم دیکھنے آنے والوں کے لازمی ماسک پہننا لازمی ہے جبکہ ہاتھوں کو سینٹائز کرنے کے لیے

سینیٹائزر مشینیں بھی نصب ہیں،، انتظامیہ کے مطابق ایک ہی خاندان کے 4 سے زیادہ افراد فلم نہیں دیکھ سکتے

جبکہ صرف 30 فیصد لوگوں کو اندر آنے کی اجازت ہوگی تاکہ سماجی دوری کے اصولوں کو اپنایا جاسکے۔

انتظامیہ کے مطابق 60 سے زیادہ عمر والے اور 12 سال سے کم عمر والے بچوں کو سینما گھروں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

%d bloggers like this: