دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جی 20 ممالک سے متوقع ریلیف کےلیے ایم او یو طے کرنے کی اجازت دیدی گئی

پاکستان انرجی سکوک ٹو پر شرح سود کی ادائیگی کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اقتصادی امورڈویژن کو جی 20 ممالک سے متوقع ریلیف کےلیے ایم او یو طے کرنے کی اجازت دے دی۔

کمیٹی نے پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی۔

سپریم کورٹ کی عمارتوں کی مرمت کےلیے 36 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔

ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا۔

ای سی سی نے جی 20 ممالک سے متوقع ریلیف کےلیے مفاہمتی یادداشت کو کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا۔

کمیٹی نے ہائوسنگ اینڈ ورکس کو سندھ میں ترقیاتی سکیموں کے لئے 38 کروڑ 36 لاکھ کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ۔

وزارت ہائوسنگ کو پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 29 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

پاکستان انرجی سکوک ٹو پر شرح سود کی ادائیگی کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ای سی سی نے آئی پی پئز کے ساتھ بات چیت کیلئے قائم کمیٹی کے ٹی او آرز بھی منظور کرلئے۔

کمیٹی نے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پالیسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی ہے دیدی۔

کمیٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت، وزیر منصوبہ بندی اور مشیر تحفیف غربت سمیت 8 افراد پر مشتمل ہوگی۔

ای سی سی نے 50 ارب کے رمضان ریلیف اور پی ایم ریلیف پیکیجز پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے حماد اظہر کو جائزےکا اختیار دیدیا۔

About The Author