دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خیراتی اور راشن بیگ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے

یوٹیلٹی سٹور پر خیراتی اور راشن بیگ کی درخواست کو کسی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا

حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خیراتی اور راشن بیگ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں قائم سٹور بھی بند کر دیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹورز پر واقعہ پیش آیا تھا، لیگی ایم این اے نے لاجز کے یوٹیلیٹی سٹور پر زیادہ مقدار میں فوڈ آئٹمز کی فراہمی پر اصرار کیا تھا۔

یوٹیلٹی سٹور پر خیراتی اور راشن بیگ کی درخواست کو کسی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز نے تمام زونل مینجرز کو حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

یوٹیلٹی انتظامیہ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں لیگی ایم این اے نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے، خیرات کے لیے زیادہ مقدار میں سامان خریدا،

جس پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور عمر لودھی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط اور صورت حال سے آگاہ کیا۔ پارلیمنٹ لاجز کے سٹور کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author