مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکر کو بھی ملتوی کئے جانے کا امکان بڑھ گیا

کورونا کے باعث اگر بڑی فلموں کو رواں سال ریلیز ہی نہ کیا گیا تو آسکر کو نامزدگیوں میں مشکلات کا سامنا ہوگا

کانز کے بعد دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکر کو بھی ملتوی کئے جانے کا امکان بڑھ گیا

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آسکر دینے والی کمیٹی دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کے عہدیداروں نے ایوارڈز تقریب کو چند ماہ کے لیے

ملتوی کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث رواں سال بہت ساری بڑی فلموں کو ریلیز نہیں کیا جا سکا جس کے بعد فلم اسٹوڈیوز اور پروڈکشن کمپنیز نے تجویز دی ہے کہ

آسکر ایوارڈز کی تقریب کو چند ماہ کے لیے ملتوی کردیا جائے۔ کورونا کے باعث اگر بڑی فلموں کو رواں سال ریلیز ہی نہ کیا گیا

تو آسکر کو نامزدگیوں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اور اگر فلموں کو دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں ریلیز کرنا شروع کردیا گیا

تو بھی اکیڈمی ایوارڈز کو نامزدگیوں مشکلات کا سامنا ہو گا۔۔۔

عالمی وبا کے باعث عالمی سطح پر فلم انڈسٹری کو 10 سے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ بھی ہے۔

%d bloggers like this: