نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

آفتاب نواز مستوئی سے ۔

صدر بار ایسوسی ایشن جام پور ملک گل شیر احمد ڈھانڈلہ ۔ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم رانا لیاقت علی خان ایڈوکیٹ اور سینئر قانون دان راو صغیر حسن ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ

ھم 12۔میء کو کراچی میں شہید ہونے والے غیور وکلا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ھیں ۔آئین ا ور قانون کی بالادستی کےلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے عظیم شہید وکلا کا نام ہیمشہ زندہ ریے گا

اپنے مشترکہ بیان میں ۔انھوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے پاکستان بھر کے وکلا نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

جن پر پوری وکلاء برادری کو فخر ہے۔آج ہی کے دن ایک آمر کی آمریت کے خلاف جدوجہد کے دوران کراچی میں متعدد وکلا شہید ہوئے جن کے خون کا حساب نہ

حکومتیں نہ عدالتیں اور نہ پاکستان بار کونسل اور صوبائی بارکونسلیں دے سکیں۔ملک میں آج بھی وکلا برادری اور قانون کی بالا دستی کیلئے بر سر پیکار ھے ۔

طاقتور قوتیں اپنے روائیتی حربوں سے انہیں دبانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مگر وکلا کی یہ جدوجہد وطن عزیز میں آئین اور قانون کی حقیقی معنوں میں بالادستی کی منزل کے حصول تک جاری رہے گی

دریں اثناء آج ضلع راجن پور کے تمام وکلاء نے بطور احتجاج ھڑتال کی اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ھوا ۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ

رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ناجائز منافع خوری اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کا عملہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں میں تازہ اور اچھی سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد میں توازن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020 کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔منڈیوں میں کسان،

بیوپاری اور دیگر افراد کورونا وائرس سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔


راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ضلع بھر میں ٹڈی دل کے خلاف موثر آپریشن کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے ضلع میں کہیں بھی ٹڈی دل کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

ٹڈی دل کے رینگنے اور اڑنے والے دونوں طرح کے جھنڈوں کی تلاش کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ٹڈی دل آپریشن کے جائزہ اجلاس کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد ٹڈی دل آپریشن میں فضائی و زمینی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے

65 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر سپرے کرکے ٹڈی دل کو تلف کیا گیا۔فیلڈ ٹیمیں صوبہ بلوچستان و سندھ سے متوقع طور پر آنے والے ٹڈی دل کے جھنڈوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انسداد ٹڈی دل آپریشن میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، حکومت پاکستان، محکمہ زراعت، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے

۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و فوکل پرسن انسداد ٹڈی دل آپریشن راجن پور راحت حسین راشد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد ٹڈی دل آپریشن کے دوسرے مرحلے میں کسانوں اور مقامی باشندوں کے

آگاہی و تربیتی سیشن منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ضلع بھر میں کہیں بھی ٹڈی دل کے حملہ سے کسی بھی فصل کو نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ٹرائی بارڈر ایریا اور کچھی کینال کے ملحقہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل اور ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔


راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ظہور حسین بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو اور پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ

تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی اپنی تحصیلوں میںٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے ساتھ اجلاس کریں اور انہیں گورنمنٹ کی جانب سے دی گئی

ذمہ داریاں سونپیں۔ٹائیگر فورس کو چاہئے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر لوگوں کی خدمت کیلئے بلاتفریق کام کریں۔

موجودہ کورونا وائرس کی صورت میں لوگوں کی مدد کے لیے ریلیف ٹائیگر فورس اپنا کام شروع کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ

ہنگامی حالات میں ضرورت مندوں کو خوراک،کھانا اور راشن سپلائی کرنا ہے

جبکہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنا بھی آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے۔معاشروں کی ترقی میں نوجوانوں کا بڑا اہم کرادار ہوتا ہے۔


راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ تین دنوں کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کل 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں کام کر رہے ہیں۔جنہوں نے گذشتہ تین دنوں میں 87مارکیٹوں کے دورے کئے،458چھاپے مارے گئے

جبکہ 88دکان دار وں کو حکومتی نرخوں سے زائد اشیائے ضروریہ فروخت کرنے پر 1لاکھ 47ہزار 9سو روپے جرمانہ عائد کر کے

سرکاری خزانہ میں جمع کرا دیا۔اس طرح حکومت پنجاب کے انسداد ذخیرہ اندوزی ایکٹ 2020کے تحت تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کاروائی کرتے ہوئے

اب تک 1لاکھ بوری سے زائد گندم اپنے قبضے میں لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کر دی ہے ۔

قبضے میں لی گئی گندم کی مالیت کا 50فیصد جرمانوں کے طور پر حکومتی خزانے میں جمع کر دیا جائے گا۔

About The Author