مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا۔

فیلگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔ اس حوالے سے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری میں شامل ہے اور پولیس اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے اور ہر مشکل سے نمبردآزاماہونے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کا تحصیل تونسہ کے تھانہ ریتڑہ کادورہ،دوران وزٹ تھانہ کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہائشی بیرکیں،

ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے

فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ایچ او کو مزید کہا کہ

جسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریںتفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریںسائلین کی طرف سے دی گئیں

درخواستوں کو فوری یکسو کریںقتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے

مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائے جائے تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں مار پیٹ اور بدامنی کے مرتکب دس ڈاکٹرز کے خلاف ملازمت سے برخواستگی ،معطلی اور سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لئے سخت کاروائی کا حکم دیدیا

اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق تین روز قبل 9 مئی کو ٹیچنگ ہاسپٹل ڈیرہ غازی خان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے دوگروہوں کے درمیان لڑائی مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کا واقعہ ہوا تھا

جس پر ایکشن لیتے ہوئے پرنسپل غازی خان میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی اور ایم ایس ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے سخت انتظامی اقدام کے تحت بدامنی اور مارپیٹ کے مرتکب

دس ڈاکٹرز کے خلاف ملازمت سے برخواست کرنے / معطل کرنے اور سرکاری رہائش گاہیں فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

حکمنامے ۔ کے تحت وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر نعمان چوہدری سمیت مار پیٹ کے مرتکب ڈاکٹر محمد امین ،ڈاکٹر عبدالمنان ،ڈاکٹر واجد حسین بزدار ،ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر ہدایت اللہ ،ڈاکٹر آغا شہزاد ،

ڈاکٹر اویس لغاری ،ڈاکٹر عدنان فیض ،ڈاکٹر لقمان سمیتدس ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے اور مذکورہ بالا دس ڈاکٹروں کو سرکاری رہائش گاہیں

بھی 24 گھنٹوں میں خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں انکے خلاف فوری قانونی کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔

اس کاروائی سے ٹیچنگ ہاسپٹل میں انتظامی بہتری اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات دستیاب ہو سکیں گی اور گزشتہ چند ماہ سے مریضوں اور انکے اہل خانہ کو زدوکوب کرنے

جیسے واقعات کا بھی خاتمہ ہوگا۔اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹرنعمان چوہدری کو Relieve کے احکامات جبکہ

میڈیکل کالج کے اکیڈمک کونسل نے مشترکہ طور پر فیصلہ کر تے ہو ئے مذکورہ ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے مزید احکامات کے لئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو تحریری طور پر ارسال کر دیا گیا ہے ۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا سول ججز حافظ محمد اقبال کلیار ،

ندیم عباس ساقی ،سپرنٹنڈنٹ جیل ےاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اورمےڈےکل آفےسر ایوب قسمانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران ،ہسپتال ،خواتےن وارڈ، نوعمر وارڈاور سزائے موت بلاک کامعائنہ کیا اوراسےران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کےلئے تیار شدہ کھانے کوبھی چیک کیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث چھ قیدیوں مراد ولد گلن خان ،یاسر ولد علی محمد ، سید کمال شاہ ولد عابد حسین ،

سیف اللہ ولد منظور ، محمد وسیم گلزار ولد گلزار علی اور شریف ولد اللہ ڈیوایا کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہاکرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلی پنجاب پی ایچ اے اینڈ ٹوریزم آصف محمود کا ڈی جی خان اور تونسہ کا دورہ،ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب پی ایچ اے اینڈ ٹوریزم آصف محمود نے ڈی جی خان اور تونسہ کا دورہ کیا

اس موقع پر مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی بھی ان کے ہمراہ تھے مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے جناح پارک،

سٹی پارک، کھوسہ پارک کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد ملک نے مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود کو بریفنگ دی

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی خان کو خوبصورت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے،

پارکس اور گرین بیلٹس پر کام جاری ہے،ساڑھے 8 کروڑ کے 14 چوکوں، سنٹرل ڈیوائڈر اور گرین بیلٹ کو خوبصورت کرنے جا رہے ہیںاگلے چند ماہ میں نیا ڈی جی خان اور تونسہ ملے گا

چیئرمین پی ایچ اے و مشیر صحت حنیف خان پتافی اور مشیر پی ایچ اے پنجاب و ٹورزم آصف محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار صاحب کے بھائی سردار عمر خان بزدار صاحب سے

بھی ملاقات کی اور ڈی جی خان اور تونسہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تونسہ میں پی ایچ اے کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے پہ اتفاق کیا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب پی ایچ اے اینڈ ٹوریزم آصف محمود نے تونسہ کا بھی دورہ کیا کام کی رفتار کی سستی پہ ڈی جی پی ایچ اے لاہور سے برہمی کا بھی اظہار کیا

مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے کمال پارک پبلک پارک کا دورہ کیامشیر صحت و چئیرمین پی ایچ اے حنیف پتافی بھی مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود کے ہمراہ موجودچیئرمین پی ایچ اے

محمد حنیف خان پتافی نے کمال پارک تونسہ میں جاری سول ورک کو ماہ رمضان میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تونسہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل پہنچائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات اور سبزی منڈی کا دورہ کیا انہوں نے سبزی منڈی میں نرخ چیک کرنے کے ساتھ نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اوردیگر ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی سر و ر والی ،

کچہری روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس اثاثہ ہے نوجوانو ںکی صلاحیتوں کو مختلف امو رکی بہتری کیلئے استعمال میں لایاجائے گا

انہوںنے یہ بات اپنے آفس میں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نے کہاکہ

حکومت کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں کی انجام دہی ،

ڈینگی او ردیگر فلاحی کاموں کیلئے استعمال میں لایا جائے گا قبل ازیں ڈ پٹی کمشنر طاہر فاروق نے اپنے آفس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں سے ملاقات کی۔


ڈیرہ غازیخان :

اپنی زندگی میں ایسی نااہل ترین حکومت نہیں دیکھی جو بدقسمتی سے آج ہمارے ملک پر مسلط ہے انتہائی افسوس کے ساتھ کہتا ہوں تبدیلی سرکار نے ہمارے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلی پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار دوست محمد خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ

آج ملک کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے جن سیاسی شخصیات کو عمران نیازی گالیاں دیتے تھے اور کرپٹ کہتے تھے آج ان ہی لوگوں کو حکومت میں شامل کر چکے ہیں

میں سمجھتا ہوں یہ حکومت عوام دشمن سرکار ہے جو کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی تو دور کی بات جو عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہے وہ بھی ختم کرنے پر تلے ہوئے ہےں

عمران نیازی نے عوام سے جھوٹ پر جھوٹ بولا اور اس لیے آج ہر شخص ان سے نفرت کررہا ہے تحریک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد عمران نیازی سے مایوس ہوکر کسی اور پارٹی کا رخ کر چکے ہے

پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ تبدیلی سرکار سے تنگ آچکے ہے موجودہ مشکل ترین حالات میں جہاں کرونا وائرس نے پوری دنیا سمیت ہمارے ملک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

لیکن پھر بھی حکومت کو عوام پر زرا ترس نہیں آرہا اور کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا سردار دوست محمد کھوسہ نے مزید کہا کہ اگر یہ حالات چند ماہ مزید رہے

اور حکومت نے عوام کیلئے اچھے فیصلے نا کیے تو میں بہت بڑا نقصان دیکھ رہا ہوں ہر شہر میں بڑے احتجاج کیے جاسکتے ہیں

جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص آئے گا اور تبدیلی سرکار کو مجبور کردیا جائے گا وہ ملک کی حکمرانی چھوڑ دے اور نئے الیکشن کروائے جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش موسم خوشگوار ہوگیا

شہر ڈیرہ غازیخان اور گرد ونواح میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسم گرما کی پہلی بارش سے

جل تھل جبکہ موسم خوشگوار ہونے سے روزے داروں کے چہرے کھل کھلا آٹھے

جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باران رحمت کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔۔

%d bloggers like this: