مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

زخمیوں کی مسیحائی کرنے والی نرسوں کاعالمی دن آج منایا جا رہاہے،نرسنگ کے مقدس پیشے کی بنیاد ایک اطالوی خاتون فلورنس نائیٹ اینجل نے سنہ 1860 میں رکھی۔

فلورنس نے اپنے والدین کی مخالفت اور اس وقت معاشرے میں اس پیشے کو باعزت نہ سمجھنے جانے کے باوجود اس پیشے میں مہارت حاصل کی،

نرسوں کا عالمی دن اسی عظیم خاتون کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں لگ بھگ 2 کروڑ نرسیں مختلف اسپتالوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں،

پاکستان میں نرسنگ کے شعبہ کی بنیاد سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے رکھی تھی جو خود بھی سندھ کی گورنر رہیں،

اکنامک سروے آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 62 ہزار 651 نرسیں ہیں اور 10 ہزار آبادی کے لیے صرف 5 نرسیں ہیں،پاکستان نرسنگ کونسل کے مطابق ملک بھر میں نرسنگ کی

بنیادی تربیت کے لیے 162 ادارے قائم ہیں۔ ان اداروں سے سالانہ 1800 سے 2000 رجسٹرڈ خواتین نرسز، 1200 مڈ وائف نرسز اور تقریباً 300 لیڈی ہیلتھ وزٹر میدان عمل میں آتی ہیں،

نرسنگ کے شعبے میں ڈپلومہ اور ڈگری پروگرام فراہم کرنے والے اداروں کی تعداد صرف 5 ہے،اہرین طب کے مطابق پاکستان میں نرسنگ کا شعبہ بے پناہ مسائل کا شکار ہے،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،

جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی

جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ضلع کے لوگوں کو علاج ومعالجہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،

اسی طرح دور دراز کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت بھی علاقے کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ان ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور یہاں بہتر ماحول مہیا کرنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ

ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا،

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،مریضوں سے علاج و معالجہ کی سہولیات کے بارے دریافت کیا،

اُنہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو مزید گرین اور خوبصورت بنانے کے لیے گرین بیلٹس قائم کی جائیں۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

تحصیل بھرمیں ڈیزل اورپٹرول کی شدیدقلت، کاشتکاراورعوام شدیدپریشان،فصلات کی کاشت میں پریشانی،آئل ریفائنری پارکو اورڈپوہولڈروں نیقلت پیداکردی،

پٹرول پمپ مالکان نیمہنگے داموں ڈیزل اورپٹرول فروخت کرنیکا سلسلہ جاری کررکھا ہے، احتجاج کرنے پرڈیلروں کوصرف دس فیصدکوٹہ دینے پررضا مندی،چیف جسٹس آف پاکستان اورآرمی چیف سے

فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادومیں موجودپارکوآئل ریفائنری اورڈپوہولڈروں نے ڈیزل اورپٹرول ذخیرہ کرلیا ہے،

ڈیلروں کوصرف دس فیصدپٹرول اورڈیزل کا کوٹہ دیا جارہا ہے، مہنگے داموں خریدنے والے ڈیلروں کوڈیزل دے دیا جاتا ہے احتجاج کرنے والوں کو حکومت کی طرف سے تیل نہ دینے کاکہ

کر ٹرخا دیا جاتا ہے،جس کی وجہ سے فصلات کی کاشت اورگندم کی گہائی میں شدیدپریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ضلعی پنجاب ٹیچریونین کا ہنگامی اجلاس،تحصیل عہدیدارکی 8سال قبل چوری شدہ کاربرآمدکرنے پرپولیس کوخراج تحسین، ملزمان گرفتارکرنے کا مطالبہ،

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزضلعی پنجاب ٹیچریونین کا ایک اجلاس ضلعی صدرمیاں طارق سلطان گوراہا کی زیرصدارت منعقدہوا

جس میں تحصیلی عہدیداران وممبران اشفاق خان،فیاض شاہ،حافظ سہیل،غلام محمدگرمانی،چوہدری محمداکبر،رفیق خان،مظہرحسین،عبدالرحمن،اعظم گرمانی،

رضاء اللہ خان ودیگرنے شرکت کی، اجلاس میں یونین عہدیدارسیدفیاض حسین شاہ کی 8سال قبل چوری شدہ کاربرآمدکرنے پرایس ایچ او تھانہ کوٹ ادواورڈی ایس پی سرکل کو مبارک دی اورمطالبہ کیا

کارچوری کرنے میں ملوث تمام ملزمان کوفوری گرفتارکرکے ان کوکیفرکردارتک پہنچائیں، دریں اثنا ڈی ایس پی کوٹ ادواعجازبخاری نے پنجاب ٹیچریونین کے وفدکوملاقات میں

یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلدہی گاڑی چوری کرنے والے تمام ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا جائے گا۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

مسلم لیگ ن کے درینہ کارکن احمد یامین صوبہ سندھ کے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن ن کے صوبائی نائب صدر نامزد،کوٹ دو کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد،

اس بارے تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے مسلم لیگ کے معروف درینہ کارکن احمد یامین کو صوبائی نائب صدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن (ن)صوبہ سندھ نامزدکردیاہے،

احمد یامین کو صوبائی نائب صدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن (ن)صوبہ سندھ بننے پرالحاج ملک سلطان محمود ہنجرا سابق ممبر قومی اسمبلی،ملک غلام قاسم ہنجرا ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

سمیت امان رضا کاظمی،ثقلین شاہ،دلاور کاظمی،سیف اللہ خان،زریاب خان،شیخ وقاص،طحہ شیخ،گل زمان نے انہیں مبارکباد پیش دی ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

لاک ڈاون کی وجہ سے بند موبائل شاپ کی دیوار کو نقب لگا کر نامعلوم چور ہزاروں کے موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ و دیگر سامان چوری اٹھا کر لے گئے،

ڈیرہ سے زمیندار کا موٹر سائیکل چوری،عادی چور سرکاری لکڑی کاٹتے ہوئے پولیس کے آنے پر لکڑی چھوڑ کر فرار،

پولیس نے ہزاروں کی سرکاری لکڑی قبضہ میں لے کر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، زیور واپس مانگنے پر دیور کا بھابھی پرتشدد،

بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، شور پر خاوند کے آنے پر فرار،دفع 144 کی خلاف ورزی کرنے والے فروٹ شاپ لوگوں کا مجمع لگا کر بیٹھنے والے دکاندار کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،

تاش جوا کھیلنے والے 5 جواری بھی پکڑے گئے،پولیس نے داؤ پر لگی رقم موبائل فون اور تاش کے پتے قبضہ میں لے لئے،

پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع پتل کوٹ ادو غیر مستقل کے رہائشی مجاہد رشید لیل

جس نے چکر دری پر اپنی موبائل شاپ بنائی ہوئی تھی جو کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کئی روز سے بند تھیں،گزشتہ سے پیوستہ شب نامعلوم چور موبائل شاپ کی عقبی دیوار کو نقب لگا کر دکان سے

قیمتی موبائل فون کمپیوٹر ایل ای ڈی لیپ ٹاپ موبائل اسیسریز نقدی 60 چوری کرکے لے گئے جبکہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ و ارڈ نمبر 14 محلہ ککیوالا کیرہائشی محمدبلال کھگہ گزشتہ روز اپنے

ڈیرہ پر موٹر سائیکل کھڑی کر کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل موجود نہ تھی جیسے نامعلوم چوری کرکے لے گئے،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ کوٹ سلطان مائنر سے تنویر مشوری اپنے دیگر ساتھیوں فقیر مشوری منیر مشوری سعید جھورڑکے ہمراہ سرکاری درخت کاٹ رہا تھا کہ

مخبری پر پولیس نے چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی سرکاری لکڑی چور کٹا ہوا درخت موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے،

پولیس نے سرکاری لکڑی قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع پتل غربی میں محمد آمین ماچھی کی بیوی فرزانہ بی بی سے

اس دیور عبدالحمید نے اس کے زیور بینک میں رکھ کر قرضہ لیا تھا فرزانہ بی بی اپنے دیور عبدالحمید کو کئی دنوں سے زیور واپس کا کہہ رہی تھی گزشتہ روز فرزانہ بی بی نے دیور عبدالحمید کو اپنے

زیوروں کی واپسی کے بارے میں کہا تو وہ طیش میں آگیا اور اپنے بھائی محمد بلال کے ہمراہ فرزانہ بی بی پر وحشیانہ تشدد کیا،

اور اسے بالوں سے پکڑ کر صحن حویلی میں گھسیٹتا رہا، اہل علاقہ اور خاوند کے آنیپر دونوں بھائی چھوڑ کر فرار ہوگئے،

تھانہ کوٹ ادو کا علاقہ جنوبی ریلوے پھاٹک پر قائم فروٹ شاپ مالک محمد قاسم جانگلہ جوکہ شام کے وقت دکان کے ساتھ بینچ رکھ کر لوگوں کا مجمع لگائے بیٹھا تھا کے

پولیس کے چھاپے پر پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا پولیس تھانہ کوٹ ادو نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر فروٹ شاپ محمدقاسم جانگلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس کوٹ ادو چک نمبر 144 ٹی ڈی اے میں تاش جوا کھیلنے والے غلام محمد عرفان فرید سمیت اس کے دوستوں محمد بخش کلاتی غلام حسین کلاتی مصطفی تالپور مداح حسین شاہ کو گرفتار کرکے

داؤ پر لگی 13 ہزار پانچ سو روپے نقدی موبائل اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر تمام جواریوں کو حوالات میں بند کر دیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے،


جتوئی :

میڈیا میں کرپشن بے نقاب کرنے پر اے سی جتوئی کا دھاوا

اے سی جتوئی نے دیگر عملہ میونسپل کمیٹی جتوئی کی مدد سے دفتر پریس کلب جتوئی مسمار کر دیا

کورونا وائرس کے حوالے سے فنڈز میں خرد برد کی خبریں کیوں شائع کیں اے سی جتوئی

پریس کلب کا ہنگامی اجلاس اے سی جتوئی کے عمل کی بھر پور مذمت

کرپشن کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اراکین پریس کلب


کوٹ ادو:

الحاج ملک ساطان محمود ھنجرا کی واپڈا کو دی ھوئی کروڑو روپے کی گرانٹ سے آج کوٹ ادو سٹی ‘

احسان پور سٹی اور مضافات میں بجلی کے لو وولٹیج اور فیڈر کے ٹریپنگ کا درینه مسئله حل ھو گیا
ایم پی اے ملک غلام قاسم ھنجرا

5/6 ٹیوب ویل فیڈر سے شهری آبادی کو الگ کر کے الگ فیڈر تھری3 بنا دیا گیا ھے اور احسان پور سٹی اورمائی سھاگن دربار کے علاقه کو فیڈر 5 کالج روڈ کے نام سے الگ فیڈر سے منسلک کر دیا گیا ھے

ایم پی اے ملک غلام قاسم ھنجرا
اس میگا پراجیکٹ کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت آئی اور اسے تین3 سال کے عرصه میں مکمل کیا گیا
ایم پی اے ملک غلام قاسم ھنجرا


کوٹ ادو

(تحصیل رپوٹر)

ایم پی اے ملک غلام قاسم ھنجرا نے آج اپنی رھائش گاه پر صحافیوں سے بات کرتے ھوئے بتایا که سابق ضلع ناظم و سابق ایم این اے الحاج ملک ساطان محمود ھنجرا نے کوٹ ادو شھر کی عوام کو بجلی کا

وه عظیم الشان منصوبه کروڑوں روپےکی لاگت سےمکمل کردیا جسے اهلیان شھر کوٹ ادو ھمیشه یاد رکھیں گے کوٹ ادو شھر کی آدھی آبادی کو عرصه دراز سے فیڈر 5اور6 کو ٹیوب ویل لائن کا نام دے

کر اس سے شھری آبادی جس میں بستی نقدآبا دوارڈنمبر14A ھنجراکالونی پانچ مرله سکیم دھپ سڑی وارڈنمبر4/3محله ککےوالا پتل روڈ کی ملحقه آبادی پتل بستی اور دیھی آبادی جس میں مائی سھاگن دربار

اور احسان پور اور مضافاتی دیهات کا علاقه شامل تھا اتنا وسیع علاقه ھونے کی وجه سے شھر اور دیهات میں اکثر بجلی کی لو وولٹیج اور ٹرپنگ کی وجه سے متعدد بار لوگو کی قیمتی الیکٹرونکس کی اشیاء

جل جاتی تھی اور لوگو کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا تھا الحاج ملک سلطان محمود ھنجرا نے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کروا کر واپڈا کو دی

اس درینه مسئله کو حل کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا اس منصوبے میں سب سے پهلے شھری آبادی کو دیھی آبادی سے الگ کر کے اس کیلئے ایک الگ فیڈر بنایا گیا

اس سے پھلے شھر میں فیڈر 1ون اور فیڈر ٹو2 کام کرتے ٹھے اب 5/6فیڈر یعنی ٹیوب ویل لائن سے شھری آبادی کے تمام علاقے الگ کر کے نیا الگ فیڈر بنایا گیا

جس کو فیڈر تھری3 کا نام دیا گیا جس سے ان شھری علاقوں کا لو وولٹیج کا درینه مسئله حل ھو گیا اب دیھی آبادی کیلئے ایک الگ فیڈر بنایا گیا

جسے فیڈر 5 اور کالج روڈ فیڈر کا نام دیا گیا اس فیڈر سے پتل بستی .مائی سھاگن دربار اور اس کے مضافاتی دیهات اور احسان پور شھر اور اس کے مضافاتی دیهات اور ھنجرا ھاٶس کو بجلی فراھم کی گئی

اس عظیم الشان منصوبے کیلئے الحاج ملک ساطان محمود ھنجرا صاحب نے تمام فنڈز منظور کروا کر واپڈا کو اس منصوبے کی تمام رقم ادا کر دی گئی

آج الحمدالله اس منصوبے کو مکمل کر لیا گیا آج شھری آبادی کو فیڈر تھری سے بجلی کی سپلائی چالو کر دی گئی ھے

اور احسان پور اور دیگر علاقه جات کو کالج روڈ فیڈر سے بجلی کی سپلائی چالو کر دی گئی ھے بجلی کی سپلائی چالو ھوتے ھی کوٹ ادو شھر سے اور احسان پور سے عوام نے سکھ کا سانس لیا

اور الحاج ملک ساطان محمود ھنجرا کو دوستوں نے کال کر کے مبارک باد دی اور شکریه ادا کیا کوٹ ادو سٹی اوراحسان پور سٹی کےلوگونے کروڑوں روپے کی خطیر رقم کی لاگت سے مکمل ھونے والے

اس منصوبے پر سابق ایم این اے الحاج ملک ساطان محمود ھنجرا کو دل کی اتھاه گھرائیوں سےمبارک باد پیش کرتے ھیں اور ھم ان کا شکریه ادا کرتے ھیں۔

%d bloggers like this: