اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع بھر میں ٹڈی دل(لوکسٹ) کی مقامی افزائش نہیں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

کسی بھی ممکنہ ٹڈی دل حملہ کی صورت میں بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ٹڈی دل(لوکسٹ) کی مقامی افزائش نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ زراعت، پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،

لائیو سٹاک، محکمہ مال، رینجرز سمیت دیگر اداروں کی ٹیمیں بلاتعطل ٹڈی دل کی سرویلنس کا عمل جار ی رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث ضلع کو ٹڈی دل کا افزائشی مقام نہیں بننے دیا گیا

مگر حالیہ دنوں میں ملحقہ اضلاع میں ٹڈی دل کی سرگرمیاں رپورٹ ہوئی جس پر ضلعی انتظامیہ نے بارڈز ایریاز میں اپنی سرویلنس مزید بڑھا دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ٹڈی دل حملہ کی صورت میں بروقت

کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ٹڈی دل سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع روجھان،

راجن پور سمیت سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ٹڈی دل رپوٹ ہونے پر ضلع بھر میں فیلڈ سرویلنس اور اپریشنل ٹیموں کو متحرک کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ٹڈی دل کے کسی بھی مقام پر

حملہ کی صورت میں بروقت ایکشن پلان ترتیب دیا گیا اور گذشتہ شب رحیم یار خان کے نواحی علاقہ میانوالی قریشیاں میں ٹڈی دل کے حملہ کی اطلاع پر فیلڈ ٹیموں نے بروقت رسپانس دیا

اور10گھنٹے مسلسل اپریشن کرتے آموں کے باغ پر حملہ آور ٹڈی دل کو تلف کر دیا گیاجس کے باعث آموں کے باغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں روجھان، راجن پور کی جانب سے ٹڈی دل کے ان میچور غول حملہ آور ہو رہے ہیں جبکہ چولستان میں بھی سندھ و بلوچستان اور انڈیا سے آنے والی ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لئے ٹیمیں مکمل الرٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ

ضلع میں کسی بھی مقام پر ٹڈی دل کی افزائش نہیں ہوئی جو خوش آئند بات ہے اور اب ہمیں دیگر ملحقہ صوبوں اور اضلاع سے آنے والی ٹڈی دل کے غول کو برووقت روکنا ہے تاکہ وہ اجناس کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ

ٹڈی دل کے خلاف اپریشن کرنے والی ٹیمیں تلف شدہ ٹڈی دل کی نمونے اپنے پاس محفوظ کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف ایک طویل جنگ ہمیں لڑنا ہو گی

اور صوبائی سطح پر چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بھی ضلع رحیم یار خان کی فیلڈ ٹیموں کی تعریف کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ

ٹیمیں اپنے تجربہ اور محنت کے باعث ٹڈی دل کو شکست دیں گی۔حکام نے بتایا کہ میانوالی قریشیاں، جمالدین والی اور چولستان کے بعض علاقوں میں بیرونی اضلاع سے آنے والے ٹڈی دل کے غول کو تلف کرنے

کے لئے فیلڈ اپریشنل ٹیمیں انسدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ انسداد ٹڈی دل کے خلاف ٹریکٹر ماؤنٹڈ سپرئیر، جیٹ مشین، واٹر ٹینک ودیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے

اور ضلع میں ٹڈی دل کا افزائشی کوئی مقام نہیں ہمیں بیرونی اضلاع سے آنے والے غول کا مقابلہ کرنا ہو گا

جس کیلئے مقامی زمینداروں سے مکمل رابطہ ہے اور انہیں سپرے سمیت دیگر معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

%d bloggers like this: