دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دو ہزار بیس دنیا کا گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین

اب تک دو ہزار بیس کا جنوری سب سے گرم جنوری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آلودگی میں نمایاں کمی کے باوجود دو ہزار بیس دنیا کا گرم ترین

سال ثابت ہو سکتا ہے۔ اب تک دو ہزار بیس کا جنوری سب سے گرم جنوری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں بیش تر کارخانے بند ہیں

جب کہ فضائی اور زمینی سفر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

اس وجہ سے فضائی آلودگی بھی نمایاں طور پر کم ہوئی۔

امریکی ادارے امیرکن اوشیانک اینڈ ایٹماسفیرک آرگنائزیشن کے بعد گرین ہاؤس گیسز کا اخراج دو ماہ میں کم ہوا ہے

لیکن زمین سے انتہائی بلند پر یہ گیس مرتکز حالت میں موجود ہیں۔

ان گیسز کی موٹی تہہ سورج کی گرمی کو واپس جانے سے روکتی ہے۔

فضائی آلودگی میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ سال درجہ حرارت پر اس کے اثرات کا اندازہ ہو گا۔

About The Author