مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں 4.8 فیصد گراوٹ کا شکار ہوگئی

ماہر اقتصادیات شرح نمو میں کمی کو گریٹ ڈپریشن سے بھی کہیں زیادہ قرار دے رہے ہیں۔

امریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں 4.8 فیصد گراوٹ کا شکار ہوگئی،،

امریکی ادارے بیورو آف اکنامک کے تجزیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مجموعی قومی پیداوار کے حساب سے امریکی شرح نمو سالانہ بنیاد پر 4.8 فیصد کمی سے دوچار ہے،

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ماہر اقتصادیات شرح نمو میں کمی کو گریٹ ڈپریشن سے بھی کہیں زیادہ قرار دے رہے ہیں۔

بی ای اے کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں کمی دراصل مارچ میں

حکومتوں کی جانب سے وائرس کے تناظر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کے حکم سے واقع ہوئی۔

ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر طلب میں کمی کے باعث امریکی

درآمدات 15 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ برآمدات میں 8 اعشاریہ 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری سرمایہ کاری میں 8 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی ہوئی۔ معاشی ماہرین نے

مزید خراب صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔

%d bloggers like this: