نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات میں یکم مئی سے 15 روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے

لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی ہونے کاامکان ہے۔

کراچی:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا آج سمری ارسال کرے گی جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات میں یکم مئی سے 15 روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

عوام کیلئے اچھی خبر، یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریلیف ملنے کاامکان ہے۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی ہونے کاامکان ہے۔

اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج ارسال کرے گا، وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پر کل پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 روپے60 پیسے، ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 77روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔

About The Author