مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29اپریل 2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیاہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلو ں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحید کھرل )

چشتیاں کے نواحی علاقہ بستی غریب آباد میں اہل علاقہ نے بخشن پولیس کی طرف سے16سالہ لڑکے کے ساتھ اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کے کیس کو دبانے اوراجتماعی زیادتی کے دوران مزاحمت پر متاثرہ لڑکے کے بھائی کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے بااثر افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے – اجتماعی زیادتی کا شکار بچے کی والدہ کے مطابق ایس ایچ او بخشن خان  نے بھاری رشوت لے کر ملزمان سے ساز باز کرتے ہوئے اسکی طرف سے دی جانے والی تحریری درخواست کے برعکس ایک فرضی اور من گھڑت واقعہ پر ایف آئی آر درج کی اور بار بار اصرار کے باوجود زیادتی کا شکار بچے کا میڈیکل چیک اپ نہیں کروایا. بچے کی والدہ کے مطابق یسین اور مصور نامی افراد نے اسلحہ کے بل پر اسکے 16 سالہ بیٹے کو گھر سے باہر سے اغواء کیا اور اسے کھیتوں کے قریب واقع ایک مکان میں لے گئے جہاں دونوں افراد نے اس سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر تشدد کیا اور اسکے کپڑے پھاڑ دیے اور بعد ازاں اسے زبردستی نشہ آور دوا پلانے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا – تاہم اسی دوران وکٹم کا بڑا بھائی زاہد جو کہ قریبی کھیتوں سے گندم کی کٹائی کر کے واپس آرہا تھا بھائی کی چیخ و پکار سن کر اس کی مدد کو پہنچا تو دروازہ اندر سے بند تھا جس پر زاہد نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے گولیوں کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے – مدعی و اہل علاقہ کے مطابق فائر کی آواز سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچے اورزیادتی کا نشانہ بننے والے نیم بے ہوش بچے کو کپڑے پہنائے جبکہ زخمی منظور کو فوری طور پر ہاسپٹل پہنچانے کے بعد جب تھانہ بخشن خان میں مذکورہ واقعہ کے متعلق کاروائی کے لیے تحریری درخواست دی تو ایس ایچ او تھانہ بخشن خان نے مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز کرتے ہوئے وکٹم کی والدہ کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست کے برعکس اپنی طرف سے ایک فرضی واقعہ گھڑتے ہوئے ایف آئی آر درج کر دی جس میں اغواء ، حبس بے جا میں رکھنے اور اجتماعی زیادتی کا ذکر کیا ،نہ ہی متعلقہ دفعات شامل کیں ۔ مدعیہ کے مطابق اسکے باربار اصرار کے باوجود پولیس نے اسکے بیٹے کا میڈیکل چیک اپ بھی نہیں کروایا اور اسے خاموشی کے ساتھ انتظار کرنے کی ہدائت کرتے رہے ۔


اسکا کہنا تھا وہ بیوہ ہے اور انتہائی غریب ہے جبکہ اس کا واحد سہارا 22 سالہ بیٹا ملزمان کی گولیوں کا شکار ہو کر شدید زخمی حالت میں بہاول وکٹوریہ ہاسپٹل بہاولپور میں زیر علاج ہے لیکن دوسری طرف ایس ایچ او بخشن خان ملزمان سے بھاری رشوت لے کر مسلسل انہیں فیور دے رہا ہے جبکہ ملزمان کی طرف سے انہیں کیس سے دستبردار ہونے کے لیے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہی – منظوراں بی بی و اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے – جب ھم نےموقف لینے کے لیےایس ایچ او بخشن خان سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن ان کا نمبر ناٹ رسپانڈنگ تھا.
تاہم انوسٹی گیشن آفیسر محمد علی کے مطابق بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ متاثرہ فیملی نے ایس ایچ او کے ساتھ ڈسکس کیا تھا تاہم وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا کیونکہ اسے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ایس ایچ او کی طرف سے مذکورہ کیس کی تفتیش کا حکم ملا تھا اور زاہد نامی لڑکے کو فائر مالنے والے دونوں ملزمان پولیس حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے…#


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل )
ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں اور رمضان المبارک میں مصنوعی گرانی اور فروٹس کی ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت اقدامات کریں۔ وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی اور بہاول نگر کے پی سی ایمز اور دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ اپریل میں ابتک پرائس مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں سات سو دس دکانداروں کو آٹھ لاکھ سولہ ہزار پانچ سو پچاس روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ سات مقدمات کا اندراج اور 73افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کے علاوہ قیمت پنجاب اور سٹیزن ریلشن شپ مینجمنٹ ایپ پر شکایات کے ازالہ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول کی مانیٹرنگ کے لیے ہفتہ میں دو مرتبہ اجلاس منگل اور جمعہ کے دن منعقد ہونگےنیزڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے چشتیاں سٹی میں گندم خریداری سنٹر کا اچانک معائنہ کیا اور محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کی خریداری اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے دو اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز محمد رفیق اور ملک شفیق الرحمن کو نااہلی اور ناقص کارکردگی پر فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ایک اور اجلاس میں
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے سرگرمیوں میں کمی نہ آنے دی جائے اورڈینگی کے خلاف تمام محکمے کوارڈینیشن، ٹیم سپرٹ کے ساتھ کام کریں ۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ صحت اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹس کی کوریج اور انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں کو محنت ،لگن اور تندہی سے جاری رکھا جائے اور ڈینگی کوشکست دینے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر محکمے اپنا بھرپور رول ادا کرتے رہیں دریں اثناءڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے سرگرمیوں میں کمی نہ آنے دی جائے اورڈینگی کے خلاف تمام محکمے کوارڈینیشن، ٹیم سپرٹ کے ساتھ کام کریں ۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ صحت اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹس کی کوریج اور انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں کو محنت ،لگن اور تندہی سے جاری رکھا جائے اور ڈینگی کوشکست دینے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر محکمے اپنا بھرپور رول ادا کرتے رہیں۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹائیگر فورس کے تحت ضلع بھر میں 15 ہزار 165افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے اور ٹائیگر فورس کو رفاہ عامہ ، عوامی خدمت ، کورونا اور دیگر ریلیف ورک میں رضاکارانہ طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ وہ ڈی سی آفس میں ٹائیگر فورس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹائیگر فورس میں چشتیاں سے چار ہزار ، بہاول نگر میں چار ہزار پانچ سو سڑسٹھ، فورٹ عباس میں پندرہ سو چھیالیس،ہارون آباد میں ستائیس سو انچاس اور منچن آباد سے دو ہزار دوسو چھتیس افراد نے پورٹل پر رجسٹریشن کروائی ہے۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت گندم کی خریداری مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ خوراک پنجاب نے ابتک 28 لاکھ96ہزار 410بوری باردانہ کاشتکاروں کو جاری کیا ہے اور 18 لاکھ 23ہزار 780بوری گندم خریدی لی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں حکومت نے محکمہ فوڈ کو 35لاکھ57ہزار بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا ہے جو کہ انشااللہ پورا کیا جائے گا۔…


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل )پولیس تھانہ شہرفرید کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث عرصہ دس سال سے مفرور مجرم اشتہاری فدا حسین چانڈیو سکنہ مظفرگڑھ گرفتار، وقوعہ بالا سے متعلق تفتیش جاری ،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ شہرفرید سب انسپکٹر لیاقت بوہڑ نےاے ایس آئی عمران ودیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عرصہ دس سال سے مفرور چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری فدا حسین چانڈیو سکنہ مظفرگڑھ کو گرفتار کر لیا ،ملزم وقوعہ کے بعد سے ہی گرفتاری کے خوف سے مفرور تھا، ایس ایچ او لیاقت بوہڑ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کاآئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلعی پولیس اشتہاریوں کی سرکوبی، قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی متحرک ہمیکلوڈگنج پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،ایک خاتون منشیات فروش گرفتار90لیٹر دیسی شراب،150لیٹر لہن,آلات کشیدگی بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میکلوڈگنج انسپکٹر ندیم اقبال نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ارڑاں والا میں چھاپہ مارکر خاتون منشیات فروش مسمات نازیہ بی بی کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا خاوند مقصود احمد فرار ہوگیا، دونوں میاں بیوی وسیع پیمانے پر دیسی شراب کشید و فروخت کا دھندہ کرتے ہیں، ملزمہ کے قبضہ سے شراب 90 لیٹر دیسی شراب 150لیٹر لہن معہ آلات کشیدگی برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، اس موقعہ پر ایس ایچ او ندیم اقبال نے کہا کہ جب تک معاشرہ منشیات سے پاک و صاف نہیں ہوگا معاشرے میں امن و امان بہتر نہیں ہوسکتا، منشیات کی روک تھام کے لیے ہر قسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں، منشیات فروشی کا خاتمہ ہمارے معاشرے کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے اور ایک صحت مند معاشرے کے لیے بھی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے بڑے ناسور منشیات فروشی اور جرائم کا خاتمہ میرا مشن ہے۔
جبکہ تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر کی بروقت کارروائی،پتنگ تیار کرکے فروخت کرنے والاملزم گرفتار،قبضہ سے کافی تعدادمیں پتنگیں برآمد، مقدمہ درج


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کے سد باب اور سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر سب انسپکٹر سیف اللہ حنیف نے اے ایس آئی شاکر و نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے نظام پورہ سے پتنگ فروش ملزم معین کوگرفتار کرکے قبضہ سے کافی تعداد میں پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اس موقع پرڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قانون کی رو سے پتنگ اڑانے، پتنگ بنانے، پتنگ فروخت کرنے اور ان کو سٹور کرنے والے اور دھاتی تار سمیت کسی بھی قسم کے دھاگے یا ڈور سے پتنگ اڑانا سخت منع ہے۔ایسے افراد کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پتنگ بازی کے خطرناک کھیل سے شہریوں کی جان کو محفوظ بنایا جاسکے۔اس خطرناک کھیل سے بہت سے لوگ اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔پتنگ بازی تفریحی کھیل نہیں بلکہ ایک جان لیوا مشغلہ بن چکا ہے۔…#

%d bloggers like this: