مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور ،راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ تمام علماکرام لوگوں کو تاکید کریں کہ وضو گھر سے کرکے آئیں۔50سال سے زائد عمر کے افراد گھروں میں نماز ادا کریں۔

یہ باتیں انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے دوران علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یقینا موذن، امام اور خطیب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

مگر آپ کا تعاون ہم سب کے لئے موثر ثابت ہو گا ۔اللہ پاک ہم سب کو اس کرونا کی وبا سے محفوظ رکھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ نے کہا کہ تمام لوگ نماز ادا کرنے کے بعد

اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جایا کریں نماز کے بعد گروپ کی شکل میں بیٹھنے سے گریز کیا جائے ۔آپ کا تعاون کرونا سے نمٹنے کے لئے بہت اہم ہے ۔

حکومت پنجاب کے 20 نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ علماکرام نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مساجد سے قالین اور دریا ںنکال دی گئی ہیں

اور فرش کو باقاعدگی سے کلورین ملے پانی سے دھویا جارہا ہے۔ تمام علماکرام نے اپنے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی اور ڈی پی او احسن سیف اللہ نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران میں سماجی تنظیم قطر چیریٹی کی جانب سے راشن تقسیم کیا۔

راشن میں آٹا، چاول، چینی، چائے ،چنا، گھی، نمک اورکھجور شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے قطر چیریٹی کے فیلڈ کوآرڈنیٹر کو ہدایت کی کہ

ضلع کی میونسپل کمیٹیوںمیں بھی راشن کی تقسیم کی جائے۔ جامپور،راجن پور(آفتاب نواز مستوئی سے )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی

گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ حکومتی نرخوں سے زائد اشیائے ضروریہ فروخت کرنے اور حکومتی جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر

ایک دن میں 20ہزارروپے سے زائد جرمانے عائد کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی گئی ہے۔ ضلع میں جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائیاں کی ہیں

ان میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور خالد محمود گوپانگ،

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پور ڈاکٹر حسن مجتبیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پورڈاکٹر مختار احمد، تحصیل دار راجن پورمحمد اصغر سعید، نائب تحصیلداران محمد عمر وقسور عباس اور سید محمد ہارون حسین شامل ہیں۔۔۔۔


جام پور ،راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو نے قرنطینہ سنٹر دانش سکول فاضل پور کا دورہ کیا۔

وہاں پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اسٹاف کی حاضری چیک کی اور مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ قرنطینہ سنٹر میں رہنے والے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں

۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے بھی بات چیت کی اور قرنطینہ سنٹر پر کارونا وائرس سے بچاوکی حفاظتی تدابیر پر پوری طرح عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گندم خریداری مرکز فاضل پور کا بھی دورہ کیااور وہاں پر کورونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ سنٹر پر آنے والے کاشتکاروں کے لئے ہاتھ دھونے کے موثر انتظامات کئے جائیںاور کاشتکاروں کے درمیان مناسب سماجی فاصلے کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔


حاجی پورشریف:

صاحبزادہ ڈاکٹر محمد مدثر رحمن

کرونا سے بچائو کا واحد احتیاطی تدابیر ہیں،رجوع الی اللّٰہ،توبہ و استغفار اور سنت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر پیروی مشکلات کا حل ہے

صاحبزادہ ڈاکٹر محمد مدثر رحمن

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پورخانوادہ حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللّٰہ علیہ صاحبزادہ ڈاکٹر محمد مدثر رحمن نے "سویل” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل صرف احتیاطی تدابیر ہیں جنہیں اختیار کر کے اس متعدی اور وبائی مرض سے بچا جاسکتا ہے اور بحیثیت مسلمان رجوع الی اللّٰہ توبہ استغفار

اور سنت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر اس عالمی وباء سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کیونکہ سنت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے آج سے صدیوں قبل اور قیامت تک تمام معاملات کے لیئے ہمیں بتا دیا اور قرآن و سنت کے احکامات کی روشنی میں ہم اپنی زندگیاں بسر کر کے دور حاضر کے

مسائل اور مشکلات اور اس طرح کے عالمی وبائی امراض سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں سائنس اور طب کے اصولوں کیمطابق احتیاط اور حفظان صحت کے اصول و ضوابط بھی شرط ہیں۔


ملک خلیل الرحمٰن واسنی

حاجی پورشریف

03316014788

تھانہ حاجی پورشریف پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کاروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور اور ایس ڈی پی او سرکل داجل کے احکامات کی روشنی میں

ایس ایچ او حاجی پورشریف فاروق احمداور اے ایس آئی اللّٰہ بخش عاصم نے مسمی مرید حسین سے غیر قانونی اسلحہ 12بور بندوق برآمد کرکے مقدمہ نمبر 71/20 کے تحت گرفتار کرکے

تھانہ حاجی پور شریف کاروائی شروع کردی ہےاور یقین دہانی کرائی ہے کہ انشاء اللہ تھانہ حاجی پور شریف کی حدودمیں کوی غیر قانونی اسلحہ یا دیگر غیر قانونی حرکت کرنے کی

ھر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور تھانہ ھذا میں ہر قسم کی معاشرتی و اخلاقی جرائم کے خاتمہ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے اورامن و امان کا گہوارہ بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: