نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہ تسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب ڈیرہ غازیخان

مورخہ 28، اپریل 2020ء

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر کر دی. مقررہ معیاد کے اندر منصوبوں کی تکمیل میں کوتاہی اور تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کے ساتھ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیاگیاہے.

رات گئے چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی نشست میں سی ایم انیشیٹوز کے تحت تمام محکموں کی سکیموں کاانفرادی جائزہ لیاگیا.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، قائمقام کمانڈنٹ بی ایم پی سمیع اللہ فاروق سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندے موجو د تھے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کرنا ہو گی. افسران فیلڈ میں نکلیں.

دفاتر میں بیٹھ کر سکیموں کا درست اندازہ نہیں لگایاجاسکتا. تعمیراتی کمپنیوں کو روزانہ، ہفتہ اور ماہانہ بنیاد پر سکوپ آف ورک دیا جائے اور ٹائم لائن کے مطابق منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے.

ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بالترتیب عبید الرشید، وسیم اختر جتوئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل نے ٹی اے ڈی پی، پی ایچ اے، لوکل گورنمنٹ، بلڈنگز،

انہار، ہائی ویز، لائیو سٹاک، ہیلتھ اوردیگر محکموں کی سکیموں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی.


مورخہ 28، اپریل 2020ء

ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پرسول جج محمد جنید اقبال جوئیہ،

سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسربھی ان کے ہمراہ تھے.۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور سزائے موت بلاک کامعائنہ کیا

اور اسیران سے مسائل پوچھے. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کوبھی چیک کیا.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں محمد رفیق اور محمد حسنین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے.

ڈپٹی کمشنرنے سبزی منڈی کے دورہ کے موقع پر تجاوزات کے خاتمہ، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا رقبہ کلیئر کرنے، صفائی اور دیگر احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق گرانفروشوں کے خلاف خود متحرک ہوگئے۔انہوں نے صدر بازار اور سبزی منڈی میں سرکاری نرخ نامے چیک کرنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔

پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کا معیار بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار میں لاک ڈاؤن کی پابندی کی حامل دکانیں خود بند کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوفعال کردیا گیا ہے۔دکاندار بھی ماہ صیام میں غریب عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنا منافع کم کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ

رمضان المبارک کے دوران سحر وافطار کے اوقات میں خصوصی گشت کیا جائے.

انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان شاہراہوں پر لوگوں کی مدد کو یقینی بنائیں.

انہو ں نے کہاکہ پٹرولنگ فورس کے ماٹو پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگو ں کو سہولیات فراہم کی جائیں.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان لاک ڈاون اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گئی.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسدچانڈیہ نے لیاقت بازار، صدر بازار،کالج روڈ اوردیگر اہم مارکیٹوں میں پانچ دکانیں سربمہر کر دیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایاکہ پابندی کی حامل دکانیں کھولنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

اور ابتدائی طور پر کپڑے، حجام سمیت دیگر دکانیں سیل کی گئی ہیں.

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر صدر محمداسدچانڈیہ نے رات گئے پل پیارے والی سے ٹریفک چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا.

تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ تجاوزات کا سامان ضبط کر لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیاگیاہے. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے 63ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کرنے کے

ساتھ متعدد مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کرا دیئے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق خود بھی مارکیٹوں میں نکلے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی چیک کی.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر محمد شمعون نے گرانفروشو ں کو 26500روپے، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے سات ہزار روپے،

اقبال عباسی، ثاقب شہزاد، ڈاکٹر غلام نظام الدین نے چھ، چھ ہزار روپے،

اصغر صدیقی، ملک کلیم کوریہ، عاشق حسین نے تین، تین ہزارروپے اور جی ایم بزدار نے 2500روپے جرمانہ عائد کیا.


ڈیرہ غازی خان

.مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کے عوام کے لیے تحفہ ہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علاقہ کی

ترقی اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی

انہوں نے یہ بات ب کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی جگہ اور تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی

انہوں نے کہا کہ چار ارب روپے کی لاگت سے 100 بستر کا حامل کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ تعمیر کیا جارہا ہے.

معیاری مٹریل سمیت دیگر کام کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان:

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر کر دی. مقررہ معیاد کے اندر منصوبوں کی تکمیل میں کوتاہی اور تاخیری حربے

استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کے ساتھ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیاگیاہے. رات گئے چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی نشست میں سی ایم انیشیٹوز کے تحت تمام

محکموں کی سکیموں کاانفرادی جائزہ لیاگیا. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، قائمقام کمانڈنٹ بی ایم پی سمیع اللہ فاروق سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندے موجو د تھے.

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کرنا ہو گی.

افسران فیلڈ میں نکلیں. دفاتر میں بیٹھ کر سکیموں کا درست اندازہ نہیں لگایاجاسکتا. تعمیراتی کمپنیوں کو روزانہ، ہفتہ اور ماہانہ بنیاد پر سکوپ آف ورک دیا جائے

اور ٹائم لائن کے مطابق منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے. ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بالترتیب عبید الرشید، وسیم اختر جتوئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل نے ٹی اے ڈی پی،

پی ایچ اے، لوکل گورنمنٹ، بلڈنگز، انہار، ہائی ویز، لائیو سٹاک، ہیلتھ اوردیگر محکموں کی سکیموں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید کا سنٹرل جیل کا دورہ،معمولی جرائم میں ملوث دو نفر حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہا کر نے کا حکم تفصیلات کے

مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سول جج/جج فیملی کورٹ ڈیرہ غازیخان محمد جنید اقبال جوئیہ کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ او ر میڈیکل آفیسرجیل محمد ایوب قسمانی بھی موجود تھے

سپرنٹنڈنٹ جیل یاسرخان نے معزز ججز صاحبا ن کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور سزائے موت بلاک کا دورہ کرایا

جہاں انھوں نے تمام حوالاتیان سے ان کے مسائل پوچھے تو کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہوئی اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیا

جیل کے سیکورٹی انتظامات بہتر اور صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیابعدا زاں انہوں نے سماعت کر تے ہو ئے معمولی جرائم میں ملوث حوالاتیان

محمد رفیق ولد عبدالمجیداور محمد حسنین ولد محمد طارق کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفار،

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے.

ڈپٹی کمشنرنے سبزی منڈی کے دورہ کے موقع پر تجاوزات کے خاتمہ، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا رقبہ کلیئر کرنے، صفائی اور دیگر احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق گرانفروشوں کے خلاف خود متحرک ہوگئے۔انہوں نے صدر بازار اور سبزی منڈی میں سرکاری نرخ نامے چیک کرنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔

پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کا معیار بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار میں لاک ڈاؤن کی پابندی کی حامل دکانیں خود بند کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے

۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوفعال کردیا گیا ہے۔دکاندار بھی ماہ صیام میں غریب عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنا منافع کم کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر وافطار کے اوقات میں خصوصی گشت کیا جائے.

انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان شاہراہوں پر لوگوں کی مدد کو یقینی بنائیں.

انہو ں نے کہاکہ پٹرولنگ فورس کے ماٹو پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگو ں کو سہولیات فراہم کی جائیں.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان لاک ڈاون اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گئی.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسدچانڈیہ نے لیاقت بازار، صدر بازار،کالج روڈ اوردیگر اہم مارکیٹوں میں پانچ دکانیں سربمہر کر دیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایاکہ پابندی کی حامل دکانیں کھولنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

اور ابتدائی طور پر کپڑے، حجام سمیت دیگر دکانیں سیل کی گئی ہیں.

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر صدر محمداسدچانڈیہ نے رات گئے پل پیارے والی سے ٹریفک چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا.

تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ تجاوزات کا سامان ضبط کر لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیاگیاہے. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے 63ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کرنے کے

ساتھ متعدد مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کرا دیئے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق خود بھی مارکیٹوں میں نکلے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی چیک کی.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر محمد شمعون نے گرانفروشو ں کو 26500روپے،

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے سات ہزار روپے، اقبال عباسی، ثاقب شہزاد، ڈاکٹر غلام نظام الدین نے چھ، چھ ہزار روپے،

اصغر صدیقی، ملک کلیم کوریہ، عاشق حسین نے تین، تین ہزارروپے اور جی ایم بزدار نے 2500روپے جرمانہ عائد کیا.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،سائلین کی بڑی تعداد میں شرکت، موقع پر احکامات جاری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

جس میں کثیر تعداد میں سائلین نے شرکت کی ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستیں سماعت کی

اور مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل،

انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنایا جارہا ہے

پنجاب پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحییتں بروئے کاررلاکر عوام کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے

عوام النا س کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال، سابق صدور خواجہ محمد الیاس،

خواجہ محمد یونس، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، شیخ افضال احمد، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ زاہد نظام،

سابق نائب صدور محمد لطیف خان پتافی، مرزا محمد آصف اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، غلام عباس خان، خواجہ محمد ارشد، ملک ریاض احمد،جاوید اسحق خان مستوئی،

حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم، ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان،

چوہدری شہزاد بشیر، مرغوب علی بٹ،عبدالکریم خان، سردار جان عالم خان لغاری، حاجی محمد علی شیخ، خلیل احمد خان علیانی، مرزا محمد اقبال، شیخ محمد آصف رزاق،

شیخ طاہر معراج،رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، فیاض علی چوہدری، حافظ عصمت اللہ خان، محمد اقبال صدیقی اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے

چوہدری شہزاد بشیرڈائریکٹر بسم اللہ ٹریڈریز کاٹن جنرزممبر ایگزیکٹو کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سسر اور چیمبرکے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی وسابق چیئرمین یونین کونسل پائگاہ

ملک نذرحسین خان کھنڈواسے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان سے اور ان کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے

مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


ڈیرہ غازیخان :

مصیبت کی گھڑی میں علماء حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں احتیاطی تدابیر ہی کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں انتظامیہ علماء کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اسسٹنٹ کمشنر جنرل صفات اللہ خان کی لیہ کے علماء کیساتھ کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں ملاقات علماء کے وفد مولانا قاری جمال عبدالناصر ضلعی امیرجمعیت علماء اسلام لیہ

مولانا محمد رمضان قاری عبدالغفور رحیمی سردار اللہ نواز خان سرگانی مولانا محمد طارق حافظ عبیداللہ مفتی ضیاء الحق مہر ظفر اقبال نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

مساجدممبر ومحراب عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں علماء قیام امن اور جرائم کیخلاف ہمیشہ قانون کے نفاذ میں شاندار کردار ادا کرتے رہے ہیں

پنجگانہ نماز جمعہ تراویح کی جماعت مساجد میں ادائیگی کیلئے صدر پاکستان کی فیصلے اور مفتی محمد تقی عثمانی مفتی منیب الرحمن کی حمایت میں بیس نکاتی فارمولے پر ڈویژن کے علماء عمل در آمد کیلئے

انتظامیہ کیساتھ ہیں اور انتظامیہ کمشنر آر پی او اورضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے لاک ڈاون کے حوالے سے شبانہ روز محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

رمضان المبارک کے مہینہ میں رمضان آرڈی نینس پر سختی سے عمل کرانے کا علماء نے مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

شہر میں سماجی میل جول کا پہلا کیس، 75سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق،3روز قبل ٹیچنگ ہسپتال میں لایا گیا تھا،سیمپل بھجوائے گئے تھے،جو مثبت آگئے،

محکمہ ہیلتھ کی طرف سے 22فیملی ممبران کے نمونے لیبارٹری کو بھیجوا دیئے گئے اہل خانہ کو آئسولیٹ کردیا گیا،

گھر قرنطینہ ڈیکلیئر،متاثرہ خاتون کو حفاظتی انتظامات میں ترکی ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ،میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر میں سپرے کرایا جارہا ہے ،

جبکہ متاثرہ علاقہ کے مکینوں نے بھی سپرے کرانے کا مطالبہ کر دیا،ذرائع کے مطابق محبوب آباد کی رہائشی 75 سالہ کنیزبی بی کو بیماری کے باعث ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا

علامات ظاہر ہو نے پر اس کے مریضہ کے سیمپل لئے گئے جس میں وائر س کی تصدیق ہو گئی،جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ذریعے طیب ادرگارن ترکی ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا۔

خاتون میں کی کوئی ٹریول ہسٹری کی تصدیق نہیں ہے،ضلعی انتظامیہ نے مریضہ کے رہائشی علاقے میں سپرے کی ہدایت کردی ،

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں فی الفور سپرے کرائے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کے عوام کے لیے تحفہ ہے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علاقہ کی ترقی اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں

انسٹیٹیوٹ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی انہوں نے یہ بات کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی جگہ اور تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی

انہوں نے کہا کہ چار ارب روپے کی لاگت سے 100 بستر کا حامل کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ تعمیر کیا جارہا ہے.معیاری مٹریل سمیت دیگر کام کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

About The Author