مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان طالبان نے رمضان میں جنگ بندی کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے ماہ مقدس کے دوران کارروائیاں روک دینے کی اپیل کی تھی

افغان طالبان نے رمضان میں جنگ بندی کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا،

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے ماہ مقدس کے دوران کارروائیاں روک دینے کی اپیل کی تھی،

دوسری جانب طالبان کاکہنا ہے کہ امریکہ سے معاہدے میں قیام امن کا فریم ورک تیار کرلیا۔

‎معاہدے پر عمل پائیدار امن اور جنگ بندی کی طرف لے جائے گا،

کورونا وائرس کے دوران قیدیوں کی رہائی کی افغان حکومتی پالیسی سے طالبان ناخوش ہیں ،

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا مطالبہ کرنا نا تو معقول ہے

اور ناہی اس کی کوئی منطق ہے ایک ایسے وقت میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے

ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔افغان حکومت نے اب تک ملک کے 18 صوبوں سے 550 طالبان قیدیوں کورہا کیا ہے۔

%d bloggers like this: