دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یونیسکو کے ساتھ اپنی ثقافتی حکمت عملی پیش کی

کوویڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔

پاکستان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یونیسکو کے ساتھ اپنی ثقافتی حکمت عملی پیش کی

پیرس:

23 اپریل 2020،  جناب شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم و خصوصی اقدام نے گذشتہ روز یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے زیر اہتمام ہونے والے ایک اجلاس میں پاکستان کے شعبہ ثقافت پر کوویڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔

یونیسکو کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے اس پہلے اجلاس میں سری لنکا کے وزیرعظم سمیت دنیا بھر کے 110 ممالک کے ثقافتی وزراء نے شرکت کی اس اجلاس میں دنیا بھر کے ثقافتی اثاثوں اور ثقافتی افرادی قوت پر کوویڈ 19 کے بحران کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

جناب شفقت محمود نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور اس کو محفوظ بنانے والے شعبوں کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان اپنے مضبوط ثقافتی ورثہ، تخلیقی صنعتوں، عجائب گھروں، ایس ایم ای،پرفارمنگ آرٹ، ثقافتی سیاحت اور فنکارانہ تعلیم پر کوویڈ19 کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نشاندہی کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر کاروباری اداروں اور صنعتوں کی طرح ثقافتی شعبے کے آرٹ لیب، جیسے سینما، تھیٹر اور کنسرٹ پاکستان میں بند ہیں اور ان کاروباروں کے فنکار بھی کوویڈ 19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے بیشتر بے روزگار بھی ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یونیسکو کے زیر اہتمام ہونے والے اس اجلاس میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح کی حکمت عملی کے آغاز کی تجویز بھی پیش کی ہے جس میں کوویڈ19 کے اثرات خاص طور پر کمزور اور ترقی پذیر ممالک کے ثقافتی شعبوں پر پڑنے کی وجہ سے متاثر ہونے والے فنکاروں اور ثقافتی پیشہ ور افراد کے لئے اضافی بجٹ مختص کرنے اور کوویڈ19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ثقافتی ماحولیاتی نظام جو بری طرح متاثر ہوا ہے کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے آہستہ آہستہ منتخب شدہ کاروبار اور صنعتوں کو کھولنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت صنعتوں کے مالکان اور کارکنوں کیلئے ایک جامع اور معیاری طریقہ کار نافذ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی اس حکمت عملی کی وجہ سے کوویڈ19 سے بری طرح متاثر ہونے والے ثقافتی شعبوں کی بحالی کو بھی یقینی طور پر مدد ملے گی۔

About The Author