وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مئی اورجون کے شروع تک کورونا وبا کے بلند ترین سطح پرجانے کا خدشہ ہے۔۔۔
اموات کی شرح میں اضافہ بھی خارج ازامکان نہیں۔۔۔تیار رہنا ہوگا۔۔۔شہری رمضان میں بازار یا رش والی جگہ پرنہ جائیں۔۔
اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ٹيسٹنگ بڑھ رہی ہے تو کيسز بھی بڑھيں گے۔۔۔
لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ترغیب دینا ہوگی۔۔مقصد خوف وہراس پھیلانا نہیں۔۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ ہر علاقے میں ایک مسجد کمیٹی بنائی جائے
جو انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی کرے اور مساجد میں ایس او پی اور ضابطے کی پیروی کو یقینی بنائے۔۔۔
ابھی دنیا بھر میں ویکسین کے حوالے سے تجربات ہو رہے ہیں اور اگر کامیابی حاصل ہوتی ہے
تو پھر ویکسین کی تیاری میں بھی وقت لگے گا۔۔۔شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ
خلیجی ممالک میں موجود ہم وطنوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔۔انہیں احسن طریقے سے واپس لایا جائےگا۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،