دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انکوائریز کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انکوائریز کی منظوری دے دی ہے ۔۔۔۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کیخلاف انکوائری

ایف بی آر کو بھجوانے سمیت میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے

جس میں 6 انکوائریز کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کیخلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ہے،

نیب کے اعلامیہ کے مطابق میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی،

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے نیب کا ایمان،

کرپشن فری پالیسی ہے،ان کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.

About The Author