دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے

فیصل ایدھی کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے ۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

پندرہ اپریل کو ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں ساتھ موجود ان کے بیٹے سعد اور ڈرائیور کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی ان دنوں اسلام آباد میں ہیں۔ وہاں اسپتال میں ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا،،

جو مثبت آیا۔ فیصل ایدھی کے اسسٹنٹ بلال احمد کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے،،

اور انہیں اسلام آباد میں ہی قیام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فیصل ایدھی کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے ۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے پندرہ اپریل کو وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ

اسلام آباد کی ٹیم کا فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی سے رابطہ ۔

سعد اور ان کے ڈرائیور کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا ۔سعد ایدھی بیس دن سے اسلام آباد میں موجود اور گزشتہ آٹھ روز سے والد سے رابطے میں تھے۔

کراچی میں فیصل ایدھی کی فیملی کے ٹیسٹ بھی متوقع ہیں۔

About The Author