مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے راہنماؤں پر پنجاب پولیس کی بہیمانہ تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

موجودہ حالات میں فرنٹ لائن سولجرز کے طور پر اپنی خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹرز و دیگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کیلئے حفاظتی آلات کا مطالبہ کرتے ہیں

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر کے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطاق پنجاب حکومت ڈاکٹرز و دیگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کو حفاظتی آلات کی فراہمی کے بجائے ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہیں،
موجودہ حالات میں فرنٹ لائن سولجرز کے طور پر اپنی خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹرز و دیگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کیلئے حفاظتی آلات کا مطالبہ کرنے والے پرامن احتجاجی ڈاکٹرز و دیگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کو تشدد کا نشانہ بنانا حکومتی بے حسی اور نااہلی کا واضع ثبوت ہے،
پورے ملک کے ینگ ڈاکٹرز ایک جسم کی مانند ہیں،
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان موجودہ صورتحال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں،اور ان بے حس اور نااہل حکمرانوں کے خلاف کسی بھی قسم کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،
ترجمان نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے موجودہ وزیر صحت پنجاب جوکہ ڈاکٹروں کو تحفظ دینے اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہذا موجودہ سلیکٹڈ وزیر صحت پنجاب کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائیں،
تاکہ موجودہ حالات میں پنجاب کے ہیلتھ سسٹم پر مسلط کی گئی اس نااہلی کا خاتمہ کرتے ہوئے کورونا کے خلاف اس جنگ میں صوبے کے فرنٹ لائن سولجرز مکمل یکسوئی کیساتھ اپنی خدمات پیش کرسکیں،
ترجمان نے عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومتی لاک ڈاون کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کرے،معمولی نوعیت کی بیماریوں کی صورت میں غیر ضروری طور پر ہسپتالوں کا رخ کرنے کے بجائے ہماری تمام سپیشلٹیز سے منسلک ڈاکٹروں کے جاری کردہ رابطہ نمبرز پر رابطہ کرکے گھر بیٹھے ان کی خدمات حاصل کرے تاکہ کورونا کیخلاف اس جنگ میں جلد ہی کامیابی ممکن ہوسکے۔

%d bloggers like this: