مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں و کشمیر: 20 اپریل سے سب دفاتر کھلیں گے

اس میں وضع کئے گئے قواعدو ضوابط پر عمل کرنا ملازمین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سرینگر

(ساوتھ ایشین وائر )

مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق رواں ماہ کی 20 تاریخ سے تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر سب دفاتر کھلیں گے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس میں وضع کئے گئے قواعدو ضوابط پر عمل کرنا ملازمین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے دفاتر جو لازمی خدمات اور دیگر سپلائی وغیرہ سے منسلک ہیں وہ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں پوری طرح شروع کریں ۔

سب محکموں کے اندر سیکرٹریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ 20اپریل سے اپنے دفاتر میں حاضر رہیں۔33فیصد نان گزیٹیڈ ملازمین متعلقہ محکموں کے سربراہان کی جانب سے مرتب کئے گئے

ڈیوٹی چارٹ کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ جنگلات اور وائلڈ لائف محکموں سے وابستہ ملازمین سے بھی کہا گیا ہے

وہ اپنے فرائض معمول کے مطابق انجام دیں۔جاری کردہ حکمنامے کے مطابق محکموں کے سربرہان سے کہا گیاکہ

وہ اپنے دفاتر میں ملازمین کی حاضری کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال کرنے پر زور دیں۔

جبکہ ملازمین کو ماسک پہنے اور دیگر صفائی ستھرائی کے اقدامات پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کریں۔

ادھر سول سکرٹریٹ میں تعینات ملازمین کے لیے ضروری پاس فراہم کرنے کی ذمہ داری جنرل ایڈ منسٹریشن محکمے کو دی گئی ہے۔

جبکہ باقی دفاتر میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے اپنے سفری پاس حاصل کر سکتے ہیں ۔

%d bloggers like this: