مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہیکنگ کے جرائم میں ایک ماہ کے دوران 20 فیصد اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران وبا سے متعلق ایک کروڑ 80 لاکھ مشتبہ ای میلز جی میل پر روزانہ بلاک کی گئیں

کورونا وائرس کا خوف، ہیکرز فائدہ اٹھانے لگے، دنیا بھر میں ہیکنگ کے خطرات میں ایک ماہ کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

‎گوگل کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران وبا سے متعلق ایک کروڑ 80 لاکھ مشتبہ ای میلز جی میل پر روزانہ بلاک کی گئیں۔

گوگل نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان ای میلز میں نقصان دہ لنکس موجود تھے جو کورونا سے متعلق 24 کروڑ اسپام ای میلز سے الگ ہیں، جن کو کمپنی روزانہ دیکھ رہی ہے

بلاگ میں بتایا گیا کہ ان میں کچھ ای میلز میں ڈر اور مالی مراعات کا لالچ دیا جاتا ہے تاکہ صارف کو فوری ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔۔۔

گوگل نے نامعلوم افراد کی ای میلز میں سے فائلز کو ڈائون لوڈ کرنے پر صارفین کو خبردار کیا ہے۔

%d bloggers like this: