دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید فخر امام کا بطور چئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفی قبول کر لیا

سید فخر امام کا چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ 15 اپریل سے منظور کیا گیا ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید فخر امام کا بطور چئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفی قبول کر لیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سید فخر امام کا چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ 15 اپریل سے منظور کیا گیا ہے ۔

سید فخر امام نے بطور وفاقی وزیر اپنی نامزدگی کے بعد چئیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے عہدہ سے استعفی دیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی میں سید فخر امام کی جگہ بطور رکن شامل کیا ہے ۔ جس کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

About The Author