مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا:صوبے کی معیشت پرکورونا کے اثرات سے متعلق رپورٹ تیار

کنسٹرکشن،ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ، سروسز سیکٹر، ہول سیل ڈیلرز، ڈیلی ویجز مزدور سب سے ذیادہ متاثر ہوئے

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وباء سے صوبے کی معیشت پر اثرات سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔۔

صوبہ میں 77 لاکھ مزدوروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔۔ صنعتوں کو قرضوں کی ادائیگی میں چھوٹ اور غریب طبقے کے لئےیوٹیلٹی بلزکی ادائیگی میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کی مطابق رپورٹ کی مدد سے حکومت کو آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملی گی ۔۔

صوبے میں مزدوروں کی تعداد 77 لاکھ ہے جن میں بیشتر زراعت، لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ یہ شعبے اب تک زیادہ متاثر نہیں ہوئے – رپورٹ کے مطابق تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کا شعبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوا۔۔

کنسٹرکشن،ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ، سروسز سیکٹر، ہول سیل ڈیلرز، ڈیلی ویجز مزدور سب سے ذیادہ متاثر ہوئے-

رپورٹ کے مطابق احساس کیش پروگرام کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جارہی ہے۔۔صوبہ اپنے وسائل سے 35 لاکھ خاندانوں کی مدد کرے گا-

نجی شعبے کے ملازمین کو تنخواہیں کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے حکومت صنعتوں کو قرضوں میں تین مہینوں کی چھوٹ دے گی۔۔ضرورت مند افراد کو یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لیے وقت دیا جائے گا۔

%d bloggers like this: