دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوشل میڈیا پر لڑکی کی برہنہ تصاویر شیئر کرنیوالے ملزم کی موبائل فرانزک رپورٹ طلب

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد امین کی درخواست ضمانت پرسماعت کی

سپریم کورٹ نے لڑکی کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے متعلق کیس میں ملزم کے موبائل کی فرانززک رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لڑکی کی برہنہ تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد امین کی درخواست ضمانت پرسماعت کی ۔۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ

ملزم نے خاتون کا موبائل صرف چارجنگ پر لگایا تھا مجھے نہیں معلوم کہ تصاویر کیسے اپ لوڈ ہوئیں۔۔ ابتدا میں خاتون نے الزام اپنے سابقہ شوہر پر عائد کیا تھا ۔۔

عدالت نے ملزم کے موبائل کی فرانزک رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پندہ روز تک ملتوی کر دی ۔

ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ پہلے ہی ملزم کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکی ہیں ۔۔

ملزم نے اپنی کزن کی برہنہ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تھی۔

About The Author