مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور ضلع راجن پور ۔۔۔

آفتاب نواز مستوئی سے ۔۔

رکن پنجاب اسمبلی شازیہ عابد نے کہا ھے کہ کرونا کی وباء کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ھے اور فرنٹ لائن پر کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ھے

پارٹی کی جانب سے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور میں حفاظتی کٹس دینے کے موقع پر گفتگو ۔رکن پنجاب اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر شازیہ عابد ایڈوکیٹ نے

چئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور میں ڈاکٹرز اور ہیرا میڈیکل سٹاف کیلیے

کٹس پیش کیں جو ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم خان اور سرجن ڈاکٹر نور اختر خان لغاری نے وصول کیں

اس موقع پر پارٹی کے سابق ضلعی صدر ملک احسان عمران اور سابق ٹکٹ ھولڈر ملک سبطین سرور بھی ان کے ھمراہ تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ

پاکستان پیپلز پارٹی ھر دور ابتلاء میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رھی ھے اور اس وباء کے دوران بھی ھر طرح کی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ھو کر عوام کی خدمت کیلیے میدان عمل میں ھیں

اس وقت فرنٹ لائن پر کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں اور ان لوگوں کیلیے حفاظتی کٹس پورے جنوبی پنجاب میں تقسیم کی جارھی ھیں

عوام سے اپیل ھے کہ وہ اپنی خاطر اپنے ملک وقوم کی خاطر حکومتی ھدایات پر عمل کرتے ھوئے گھروں میں رھیں اس وباء کا بہترین علاج احتیاط ھے ۔


جامپور ۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ راجن پور ضلع میں امن کی فضاءقائم رکھنے میں تمام مکاتبِ فکر کے علماءکرام کا کردار مثالی اور قابل ِ تحسین ہے۔ علماءکرام سے اپیل ہے کہ

انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو کارونا سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے آگاہ کریں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام علماءکرام ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ مختلف مسائل کے حل کے لیے وقتاً فوقتاً پیش کی گئی تمام علماءکرام کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔

ڈی پی اواحسن سیف اللہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ قانون کا احترام کریں۔اس وقت پوری دنیا کارونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کا شکار ہے۔

بحرانی کیفیت میں ہم سب شامل ہیں مل کر کارونا کو شکست دینی ہے عوام کی جان کی حفاظت کرنی ہے۔ تمام مکاتب فکر کے شریک علماءنے اس بات کا یقین دلایا کہ

حکومت کی طرف سے جو بھی احکامات جاری ہوں گے اس پر پوری طرح عمل درآمدکیا جائے گا۔ اجلاس میںصاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی،

مولانامحمد ابوبکر، مولانا محمودالحسن قاسمی، قاری نورالحسن، مولانا عبدالصمد درخواستی، مولانا موسیٰ کاظم، احسن شمسی، شمشیرحیدر،حافظ عبدالرحمن ، مولانا عابد سلطانی اور دیگر شریک ہوئے۔


جامپور ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر نے کہا ہے کہ سیکریٹری لیبر پنجاب سارہ اسلم کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی سربراہی میں

ضلع راجن پر میں گھروں میں کام کرنے والے رجسٹرڈ کارکنان میں خشک راشن کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔

اب تک 250سے زائد گھریلوورکرز میں خشک راشن تقسیم کردیا گیا ہے تاکہ حکومت پنجاب کی

جانب سے کارونا وائرس سے بچاو کے لیے لگائے گئے لاک ڈاﺅن کے دوران انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع راجن پور کے مزید مزدورطبقہ کو خشک راشن کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے۔

جلد ہی مزدوروں کی ایک بہت بڑی تعداد کو خشک راشن فراہم کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے مخیر حضرات اور مختلف صنعتی اداروں کے مالکان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے ایک مراسلہ میں بتائیں۔


داجل:

رپورٹ عبدالکریم داجلی

داجل مرکز ج ضلع راجن پور کا سب سے بڑا احساس پروگرام سنٹر ھے

آج بروزھفتہ بھی علی الصبح سے شدید رش نظر آرھاھے۔

داجل سمیت نواحی یونین کونسلون تل شمالی۔نوشہرہ۔

واہ لشاری برڑے والا اور علاقہ پچادھ کی سینکڑون خواتین شدید گرمی مین اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آئی ھین۔

اومنی والون نے دانستہ طور پراسس التوا کر تے دیکھے گئیے ھین ۔

پریشان حال خواتین وزیر اعظم پاکستان سمیت ضلعی حکام سے سے مداخلت کی اپیل کی ھے۔


داجل راجنپور

احساس سنٹر مین سینکڑون خواتین شدید گرمی مین انتظار مین بیٹھی ھین

اومنی گروپ نے خود ساختہ طور پر پراسس مین روڑے اٹکا رھے ھین۔
خواتین کا شدید احتجاج۔


روجھان

ضامن حسین بکھر رپورٹر روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ کن نمبر 1 میں گزشتہ روز دو فریقین میں لڑائی ،لڑائی کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ کن خاص میں دو فریقین میں لڑائی کے نتیجے میں دو افراد لعل خان و راہ زن پسران واحد بخش قوم ٹیبرانی سکنہ موضع کن نمبر 1 تھانہ روجھان

شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان لایا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی

جبکہ ایک زخمی لعل خان ولد واحد بخش کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ریفر کیا گیا تھا مگر آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے

رحیم یار خان ہسپتال میں فوت ہو گیا ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان لایا گیا پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ۔


نوشہرہ:

فیاض الحسن ساگر نماٸندہ سویل نوشہرہ شرقی

نوشہرہ شرقی میں لاک ڈاٶن کی خلاف ورزیاں کرنے پر گرفتاریوں کا عمل شروع۔

ضلع راجنپور کی یونین کونسل نوشہرہ شرقی میں لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ پولیس کی جانب سے متعدد دکانداروں کی گرفتاریوں کا عمل شروع ۔

بارہا روکنے اور وارننگ دینے کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے والے دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔


بستی چھینہ طلائی والا:

(ممتاز تارک سے ) :

پاک آرمی کا نوجوان محمد عاصم ٹرالی کی زد میں آکر جانبحق ۔ پاک آرمی نے میڈیکل کرنے کے بعد تدفین کی اجازت دی ہے ۔

تفصیل کے مطابق ٹی وی مکینک کلیم اللہ احمدانی کا بیٹا جو کہ پاک فوج میں ملازم تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا

اپنے والد کو شہر سے لانے بائیک پر آ رہا تھا ۔ کہ روڈ پر پڑی ریت پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گرا تو ریت کی لوڈ ٹرالی کی زد میں آ گیا ۔

شدید زخمی حالت میں محمد عاصم کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جامپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر رات گئے انتقال کر گیا ۔

پاک فوج نے مرحوم کا جسد خاکی سی ایم ایچ ملتان میں لے جا کر میڈیکل کرانے کے بعد ورثاء کو تدفین کی اجازت دے دی ۔

مرحوم کی وفات پر سماجی سیاسی حلقوں کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔


حاجی پورشریف:

ملک خلیل الرحمٰن واسنی :

احساس کفالت پروگرام گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول حاجی پور شریف میں رقم کی تقسیم کے سنٹر پر خاطر خواہ انتظامات کیئے جائیں،

خواتین کے بیٹھنے کے لیئے مناسب انتظام کیا جائے،اور ضرورت مند خواتین کو بلاامتیاز کسی لیت و لعل کے بغیر بروقت امداد فراہم کیجائےپینے کے صاف میٹھے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

اور انتظار گاہ میں سماجی رابطے کے فاصلے کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ

کسی غریب کی عزت نفس متاثر نہ ہو۔اور تصویر میں انتظار کے لیئے بیٹھی خواتین کو گھمسان کی صورت میں ایک دوسرے کیساتھ جڑے زمین پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور سے لیڈیز پولیس کی تعیناتی کیساتھ ساتھ متعلقہ مقامی انتظامیہ،

اے سی جام پور،اور ڈپٹی کمشنر راجن سے سہولیات کی فراہمی اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: