مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور راجن پور:

آفتاب نواز مستوئی سے:

داجل:

سب ڈویثرن جام پور کا دوسرا بڑا شہر اور احساس پروگرام کے تحت امدادی پروگرام کا ضلع بھر مین سب سے بڑا مرکز ھے

داجل ٹاون سمیت نواحی یونین کونسلین تل شمالی۔نوشہرہ واہ لشاری برڑے والا سمیت علاقہ پچادھ کا وسیع ایریا اس سنٹر سے رقم حاصل کرے گا۔

اس مرکز مین آج پہلے ھڑ بونگ مچی رھی بد انتظامی کے باعث پپلز پارٹی کی MpA سمیت شام گئےDcراجنپور ذوالفقار علی کھرل نے بھی سنٹر کا وزٹ کیا ھے۔

مقامی SHo نے حسب روایت سب اچھا ھے کی رٹ لگائے رکھی اور میڈیا کو سنٹر کے اندر نہ جانے دیا گیا

مگر چیزین کب چھپتی ھین بالاخرDc صاحب نے داجل پہنچکر بد انتظامی پر شدید برھمی کا اظہار کیا۔

معلومات کے مطابق ھائر سکینڈری سکول داجل مین قائم سنٹر پر محکمہ تعلیم کی طرف سے صرف دو اھلکار ابوبکر مجاھد اور عبدالصبور خلیفہ صاحب تعینات ھین۔

تقسیم کار عملہ مین حافظ کریانہ سٹور۔جان شیر۔بہاول بخاری اور جان موبائیل تعینات ھین کیش حبیب بنک جام پور سے لانا پڑتاھے۔

سب ڈویثرن انچارج بازغہ جاوید صاحبہ ھین جنہون نےکیسون کی مناسبت سے کاونٹر قائم کرنا تھے

مگر آج ان کی کارکردگی سوالیہ نشان رھی۔شدید گرمی مین سایئلون کی تا حد نظر قطارین دیکھنے کو ملین۔

مقامی ٹاون کمیٹی جنون نے اس سنٹر کے ساتھ تعاون کرنا چاھیئے تھا وہ بھی ناپید تھے

اور سب سے کمال ھمارے زرخیز دماغ SHoنے دکھایا

جنہون نے خواتین سے شناختی کارڈ لیکر اپنے قبضہ مین فرما لیئے اور شام تک خواتین شناختی کارڈ ڈھوڈتی رھین ۔۔۔۔

ھمارے ادارون کی امدادی کاروائیان انکی” حسن کارکردگی” پر سوالیہ نشان ھین۔

جہان دفعہ 144 زیرلب مسکراتا دیکھا گیا

اور کرونا کی حفاظتی تدابیر فاصلہ رکھنا کی دھجیا ن بکھرتی دیکھی ھین

اور سب سے بڑھ کر پیر بہاول شاہ بخاری نے وہ جھنڈے گاڑے کہ ۔۔۔۔۔؟؟؟


راجن پور:

وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع بھر میں1لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مستحقین میں 12 ہزار روپے کی یکمشت امدادی رقم کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے

تاکہ لاک ڈاو¿ن میں مستحق افراد کو مالی معاونت فراہم کی جاسکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور گورنمنٹ ھائی سکول راجن پور ذوالفقارعلی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فاضل پور،

گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری سکول محمدپوردیوان، تحصیل جام پور گورنمنٹ کالج برائے خواتین جام پور اورداجل تحصیل جام پور میں قائم کرد ہ مراکزپر امدادی رقوم کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی نے امداد کے لیے آئے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کارونا کی وبا کے پیش نظر رقوم کی فراہمی کے دوران حکومت کے وضع کردہ پلان،

سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابی پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے

اور احساس کفالت پروگرام میں امداد لینے کے لیے آنے والے افراد سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ

ان مقامات پر جراثیم کش سپرے سمیت صفائی کے ساتھ ساتھ ہر مرکز پر پینے کے صاف پانی اور بیٹھنے کے لیے سایہ کے انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔


جامپور :

احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے کے مراکز پر متعلقہ ادارے اور انتظامیہ کی جانب سے بروقت انتظامات نہ ھونے کے باعث بد نظمی خواتین ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں

دھکم پیل کے باعث متعدد خواتین کو چوٹیں بھی آئیں اور دو تین خواتین بے ھوش ھو گئیں جنہیں ریسیکیو ١١٢٢ کی مدد سے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور پہنچا دیا گیا

واضح رھے کہ جامپور شہر میں دو مراکز بنائے گئے ھیں جن کیلیے اسسٹنٹ کمشنر جامپور نے پولیس نفری کی کمی کے باعث محکمہ سول ڈیفنس سے مزید پچاس رضا کار بھی مانگے تھے

مگر دوسرے روز بھی سول ڈیفنس کی جانب سے رضاکاروں کی فراھمی نہیں ھو سکی۔


روجھان

ضامن حسین بکھر رپورٹر روجھان

احساس کفالت پروگرام کے تحت تحصیل روجھان میں مستحقین خواتین میں تقسیم ہونے والی رقوم سنٹرز میں میڈیا کی نشان دہی پر

خواتین کے کثیر الہجوم جم غفیر اور کرونا وائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر بند کر دی گئی ہیں کیونکہ ہماری تحصیل روجھان کی جملہ یونین کونسلز کی خواتین بغیر احتیاطی تدابیر کے امڈ آئی تھیں

جن کی تعداد ہزاروں میں تھیں اس تناظر میں رقم کی تقسیم کاری تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہیں دوسری جانب تحصیل بھر میں کل 22 آئی ڈیز ایچ بی ایل سے جاری کردہ

جو تحصیل روجھان کے مختلف یونین کونسلز میں شاہ والی یونین کونسل میں 2 عدد آئی ڈیز، یونین کونسل گڈا ناڑ میں 2 عدد آئی ڈیز، یونین کونسل کن میں 2 آئی ڈیز،

یونین کونسل مٹ واہ میں 2 عدد، یونین کونسل بنگلہ ہدایت میں 2 عدد آئی ڈیز، یونین کونسل عمرکوٹ میں 4 عدد آئی ڈیز،

جبکہ سونمیانی میں 8 آئی ڈیز بند پڑی ہیں اس لیے بھی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تحصیل بھر میں ایچ بی ایل کی کونیکٹ آئی ڈیز کی تعداد 38 ہے

جس میں 20 عدد آئی ڈیز سنٹر آف ایکسیلنس بوائز اسکول روجھان میں، 1عدد آئی ڈی یونین کونسل بھاگسر میں، اور 2 عدد آئی ڈیز بنگلہ اچھا میں اوپن ہیں اور 22 آئی ڈیز بند پڑی ہیں

روجھان جے عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر راجن پور اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان سے مطالبہ کیس ہے کہ

ان بند شدہ 22 آئی ڈیز جو ایچ بی ایل سے کونیکٹ ہیں جملہ Kyc ہر یو سی کی سطح پر ان کی لوکیشز بحال کی جائیں تاکہ خواتین کو ان کے یونین کونسلز ہی میں رقوم باآسانی میسر آ سکے

اور ہر یونین کونسل میں قائم ہائی اسکول، میڈل اسکول، و دیگر اسکولوں کو رقوم تقسیم کرنے کے مراکز بنائے جائیں تاکہ ایک تو یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین کو ان کے گھروں میں

آبرو کے ساتھ ان کو مل سکیں گی اور کرونا وائرس کے شبہات و خدشات بھی نہیں ہونگے

اور کے وائی بائیو میٹرک کرائی جائے تاکہ تحت رقم کی تقسیم بہتر طریقہ سے ہو سکے جن میں عمرکوٹ، بنگلہ ہدایت،

بھاگسر، میراں پور، دیرہ دلدار ،مٹ واہ ، اوزمان، روجھان شرقی، روجھان سٹی، گڈا ناڑ، شاہ والی، بنگلہ اچھا، سونمیانی، سبزانی، کچہ چوہان، بغیر کثیرالہجوم خواتین کو رقم گھر بیٹھے عزت سے ملے گی ۔


روجھان

احساس کفالت پروگرام کے تحت روجھان میں تقسیم ہونے والی رقوم کے سینٹر میں خواتین کا جم غفیر 500 سو خواتین سینٹر کے اندر موجود ہیں اور 200 کے قریب خواتین مین گیٹ کے باہر کھڑی اپنی باری کا انتظار کر رہی ہیں

مگر کرونا وائرس کے خدشات و خطرات سے بے نیاز نہ تو کسی خاتون کو ماسک نہ ہی احتیاطی تدابیر کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا

جسکی وجہ سے یہاں پر گڈو، چک مٹ، چوک ٹاور، کچہ رازی، بنگلہ اچھا ،سونمیانی روجھان کے گرد و نواح سے آئی ہوئی خواتین کو کرونا وائرس کے علاوہ مزید مشکلات کا سامنا ہے

اور کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑ رہی ہیں اس وقت روجھان میں احساس کفالت پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقوم کے لیے ایک سنٹر ناکافی ہے جبکہ مختلف مواضعات کی خواتین کا بے تحاشہ رش ہے

اس وقت سنٹر آف ایکسیلنس میں رقوم کی تقسیم کے لیے دو کونٹر ہیں جو ناکافی ہیں روجھان کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے اپیل کی ہے کہ

رقوم کی تقسیم کے لیے یونین کونسل سطح پر سنٹرز قائم کیئےجائیں تاکہ رقوم کی تقسیم بہتر ہو سکے اور ہر یونین کونسل کی خواتین کوآسانی سے رقم میسر ہو سکے اور کرونا وائرس کے خدشات بھی کم از کم ہوں گے

لہزا ہر یونین کونسل عمرکوٹ، بدلی، میراں پور، دیرہ دلدار، چک مٹ، اوزمان، گڈا ناڑ، شاہ والی، کچہ راضی،

سونمیانی، بنگلہ اچھا، سیماں، میانوالی نمبر 1/2 ، بنگلہ اچھا، سبزانی، کچہ چوہان، یونین کونسلوں میں الگ الک سنٹر قائم کر کے خواتین کی مشکلیں آسان فرمائیں دوسری جانب سنٹر کے اندر گراونڈ میں نہ تو سایہ کا انتظامات ہیں

نہ ہی پانی کے روجھان کے علاوہ دور دراز سے آئی سیکڑوں خواتین خوار ہو رہی ہیں۔ تحصیل روجھان میں کل ایچ بی ایل کے 34 آئی ڈی چل رہی ہیں

ان میں سے صرف کل دو آئی ڈیز چلی ہیں جنہوں نے 100 خواتین کو رقم کی پیمٹ کی جا سکی جبکہ آج شنید میں آرہا ہے کہ

8 سے 10 آئی ڈیز رقم تقسیم کر رہی ہیں جو کہ مستحقین خواتین کی تعداد کے پیش نظر بہت ہی ناکافی ہیں ۔ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی ہدایت پر

ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کی قیادت میں سیکورٹی کے انتظامات ہیں جس میں پاک فوج بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔


حاجی پور شریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی کی طرف سے جام پور میں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے کیئےگئے اقدامات کے حوالے سے کچھ تصویری جھلکیاں


راجن پور:

داجل:

پیپلز پارٹی کی MpAمحترمہ شازیہ عابد کا احساس پروگرام کیمپ کا دورہ

%d bloggers like this: