مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک ضرور خریدیں مگر احتیاط سے

کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک اور دستانے ریڈی میڈ کپڑوں کی طرح فروخت ہونے لگے

کراچی: لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں جگہ جگہ سڑک کنارے کھڑے ہو کر فیس ماسک اور دستانے فروخت کرنے والوں کی بھرمار ہے۔

شہر میں سڑک کنارے کھڑے ہو کر ماسک خریدنے والوں کی غیر سنجیدگی اور شہریوں کی لاپروائی نے وباء پھیلنے کے خدشات کو جنم دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

بچے، نوجوان اور بزرگ انہیں فروخت کرکے روزی کمانے میں تو لگے ہیں مگر کورونا وائرس کی حساسیت سے باخبر نہیں، یہی وجہ ہے کہ گاہگ کو فیس ماسک کی مختلف ورائٹی ٹرائی کے لئے بھی دی جاتی ہے۔

طبی ماہرین بھی حفاظتی ماسک کی اس طرح فروخت کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے مریض کا ایک ماسک محض پہننا اور اسے نہ خریدنا کئی افراد تک وائرس پہنچنے کا سبب بن سکتا ہے۔

مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنابلاشبہ ناگزیر ہیں مگر اس کی فروخت اور خریداری کے درمیان غیر سنجیدگی کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔

%d bloggers like this: