مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تحصیل روجھان کے گاؤں مٹ واہ میں گندم خریداری مرکز کا دورہ مٹ واہ میں ویٹ پروکیورمنٹ سینٹر کا معائنہ کیا

اور گندم خریداری مرکز پر کسانوں کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور مرکز پر موجود کسانوں میں خود باردانہ تقسیم کیا
کورونا وباء کے باعث مرکز خرید گندم پر خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے۔

کورونا کی وباء کے پیش نظر پنجاب حکومت نے گندم خریداری مراکز پر خصوصی انتظامات کئے ہیں اور
کاشتکاروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

ویٹ پرو کیورمنٹ سینٹر پر داخلی و خارجی راستے الگ الگ بنائے گئے اورگندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں اور عملے کیلئے ہاتھ دھونے کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے

مٹ واہ کی طرح ہر گندم خریداری مرکز پر سینی ٹائزر بھی رکھا گیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گندم خریداری کیلئے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو راجن پور کے علاقے میں ٹڈی دل کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال،اراکین اسمبلی، سیکرٹری زراعت اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.


روجھان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار دورہ راجن پور،روجھان کے دوران خوشگوار موڈ میں


روجھان:

حکومت نے اپنی غیر سیاسی اور اچھی پالیسی کو دائو پر لگا دیا احساس کفالت پروگرام کا اندراج شفاف مگر تقسیم کا طریقہ کارخطرے سے خالی نہیں سینکڑوں خواتین کو اچانک ایک ہی ہال میں

بائیو میٹرک کرانا اور رقوم کی تقسیم کرنا کورونا جیسی مہلک بیماری میں دھکیلنے کے مترادف ھے اگر ایک خاتون سے وائرس دوسرے خاتون کو منتقل ہوا

تو پورے کا پورا گھر اور گھر سے خاندان تک یہ وائرس خدانخواستہ منتقل ہوگا سب محنت لاک ڈاون اور احتیاطی تدابیر خاک میں مل جائیں گی

احساس امداد رقم کی سنٹر نہیں کورنا وائرس کی آماجگاہ ھے اگر واقعی حکومت شفاف رقوم کی تقسیم چاہتی ھے

توبائیو میٹرک ڈیوائس دے کرہر گائوں قصبے دیہات ڈور ٹو ڈور رقم کی ادائیگی کی جاۓ

صحت افزاء بھی ہوگا اور جلد ہی مستحق تک رقم کی ادائیگی بھی ممکن ہوپائے گی۔

%d bloggers like this: