وفاقی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے
ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے 24 مارچ کو اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔
عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپتالوں کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسپتالوں کی انتظامیہ سوشل ڈسٹینسنگ،سینیٹائزر سے شہریوں کے ہاتھوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔
24 مارچ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مندرجات کے مطابق حفاظتی انتظامات پر پابندی کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عوام سے گزارش ہے گھروں تک محدود رہیں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،