مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر میں اہم اجلاس

شرکاء کا ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہونے والے طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر میں اہم اجلاس

وفاقی وزراء سمیت سول اور عسکری اداروں کے حکام شریک،

رزاق داؤد,حماد اظہر اور عثمان ڈار کی اہم معاملات پر بریفنگ،

شرکاء کا ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہونے والے طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ،

شعبہ طب سے وابستہ 10 ہزار سے زائد افراد کو فوری میدان میں اتارا جائے گا،

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تربیت یافتہ طبی افراد کو تمام صوبوں میں بھیجے گا،

معاون خصوصی عثمان ڈار سے مزید ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کو رجسٹر کرنے کی درخواست،

رجسٹرڈ افراد سے کورونا کے خلاف طبی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہو سکے گا،

ملک بھر سے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں,عثمان ڈار نے کہا کہ

پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور میڈیکل شعبے سے وابسطہ افراد کی خدمات حاصل کریں گے,

رجسٹریشن کا مرحلہ جاری ہے, مزید ڈاکٹرز اور میڈیکل فیلڈ کے نوجوان رجسٹریشن کروائیں,

تمام رجسٹرڈ نوجوانوں کو وفاقی حکومت کے تعاون سے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی,

%d bloggers like this: