دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12اپریل تک تمام ریلوے ورکشاپس کو کورونا فری کر دیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

آٹا چینی بحران کے معاملے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں تھوڑی اونچ نیچ ہوئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آٹا چینی بحران کے معاملے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں تھوڑی اونچ نیچ ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کے تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، مغلپورہ ورکشاپ میں کورونا کیس سامنے آنے کے بعد ورکشاپ کو بند کر دیا گیا ہے جہاں 10 ہزار مزدور کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف مغل پورا لاہور ورکشاپ میں 12 اپریل تک چھٹی دی گئی ہے جب کہ ریلوے کیرج فیکٹری میں 50 سال سے اوپر کے افراد چھٹی لے کر جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج لاہور میں کورونا وائرس کا جو کیس نکلا وہ باہر سے آیا تھا، 12اپریل تک تمام ریلوے ورکشاپس کو کورونا فری کر دیں گے۔

About The Author