مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور

آفتاب نواز مستوئی بیورو چیف راجن پور

اسسٹنٹ کمشنر جامپور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سیف الرحمان بلوانی کی ھدایت پر شہر کے مختلف گلی محلوں میں جراثیم کش سپرے شروع کرا دیا گیا

اس سلسلے میں مقامی سماجی تنظیم نیلاب کےرضا کارانہ اشتراک سے محلہ مسن شاہ میں سپرے کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی کا کہنا ھے کہ

بلدیہ کی گاڑیوں کے ذریعے تمام روڈز پر وقفے وقفے سے سپرے کرایا جا رھا ھے جبکہ جہاں گاڑیاں نہیں جا سکتیں پیدل ورکرز کے ذریعے گلی محلوں میں بھی سپرے شروع کرا دیا گیا ھے

انہوں نے کہا عملہ اور سپرے بلدیہ فراھم کر رھی ھے اگر کوئی گلی محلہ رھتا ھوتو شہری نشاندھی کریں

اور بلدیہ کے سینیٹری انسپکٹر سے رابطہ کریں انہوں نے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل ھیں شہریوں سے اپیل کی جاتی ھے کہ

وہ اپنی خاطر اور اپنے ملک وقوم کی خاطر حکومتی ھدایات کی پابندی کریں تاکہ اللہ تعالی کی تائد ونصرت سے ھم سب مل کر اس وباء پر قابو پا سکیں

اور انشا اللہ بہت جلد پوری قوم اور ملک اپنی حفاظت آپ اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وباء سے نجات حاصل کر لیں گے۔


روجھان

روجھان کے نواحی موضع کن خاص میں زمین سے جانوروں کو زیر کاشت فصل اجاڑنے کے منع کرنے پر لڑائی کے نتیجے میں مالک رقبہ پیریں ڈتہ وغیرہ کو فریق دوم اقوام عبدلانی قوم کے افراد نے بھٹی اقوام کے 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

روجھان کے نواحی علاقہ کن خاص میں دو فریقین کے درمیان زیر کاشت ملکتی زمین سے عبدلانی اقوام کے جانوروں کو بھٹی اقوام کی ملکیتی زمین سے منع کرنے پر لڑائی کلہاڑی کا استعمال 5 افراد پیریں ڈتہ،

اللہ ڈتہ پسران حاجی احمد قوم بھٹی سکنہ کن خاص تھانہ روجھان، فاروق احمد ولد اللہ ڈتہ، اکرم ولد کوڑا ، عبدالروف ولد اللہ اقوام بھٹی سکنہ موضع کن خاص روجھان لڑائی میں شدید زخمی ہو گئے

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان لایا گیس لڑائی میں لاٹھیوں اور کلہاڑی کا آذادانہ استعمال کیا ۔

زخمی ہونے افراد کے ورثہ الطاف حسین ولد پیریں ڈتہ قوم بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ سہ پہر 4:00 بجے پیش آیا

وقوعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی،
ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان


فیاض الحسن ساگر
نماٸندہ سویل نوشہرہ شرقی

کرونا واٸرس سے بچاٶ کیلیے نوشہرہ شرقی میں جراثیم کش سپرے۔

چیٸرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب

سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاوّ کے لیے

نوشہرہ شرقی میں جراثیم کش سپرے شروع کردی گئ ہے۔

اور واٸرس سے بچاٶ کیلیے شہر بھر میں احتیاطی تدابیر بھی بتاٸی گٸی ہیں۔


نوشہرہ

نوشہرہ شرقی کا دیہاڑی دار طبقہ اپنے لیے کسی مسیحا کے انتظار میں ۔

مسلسل لاک ڈاٶن کی وجہ سےراجن پور کی یونین کونسل نوشہرہ شرقی کا دیہاڑی دار طبقہ بہت سارے مساٸل کا شکار جس میں سر فہرست راشن کا مسٸلہ ہے ۔

مزدور طبقہ کے ساتھ ساتھ سفید پوش عوام جو کہ عزت نفس مجروح ہونے کی وجہ سے کسی سے بھی کچھ مانگنا مناسب نہیں سمجھتے

بے بسی کا شکار ۔گھروں میں ایک وقت کا چولہا جلانے سے بھی قاصر۔حکومت وقت کی طرف سے ابھی تک کوٸی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

اہلیان نوشہرہ شرقی کی طرف سے حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ نوشہرہ شرقی کی غریب عوام کے لیے راشن پانی کا انتظام کریں ۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللّٰہ کی ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم نیازی کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم کنٹرول میٹنگ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللّٰہ کی ڈی پی او آفس کے میٹنگ حال میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سے کرائم کنڑول بارے انتہائی اہم میٹنگ کی۔

میٹنگ میں ڈی پی او راجن پور نے ماہ مارچ 2020 میں جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دوران میٹنگ انھوں نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ

زیرتفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق پر مکمل کیا جائے جتنے ملزمان مقدمات میں ملوث ہیں ان کو فوری گرفتارکریں اور کسی گنہگار کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔

مزید کہا کہ ضلع کے جتنے بھی مجرمان اشتہاری ہیں ان کے خلاف جامع حکمت عملی مرتب کر کے ان کو جلدازجلد گرفتارکریں۔

جرائم پیشہ عناصر، چٹی دلالوں،رسہ گیروں، منشیات فروشوں، قماربازوں اور شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے والے جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں اور خصوصا سڑیٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں۔

گشت کے دوران گاڑیوں اورموٹر سائیکلز کی سنیپ چیکنگ ضرورکریں۔
کرونا وائرس کی وجہ سے پیش آنے والے موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حکومتی احکامات کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے۔

موجودہ حالات میں فیلڈ میں موجود تمام پولیس ملازمین کی حفاظت کی پیش نظر تمام تھانہ جات کو ماسک گلوز اور ہینڈ سینی ٹائزرز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ تمام ملازمین ان کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے اور انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے اورعوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے

اور جرائم کو روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ اور ضلع راجن پور کوہرحالت میں کرائم فری بنانا ہے۔ ڈی پی او راجن پور نے تمام افسران سے کہا کہ

اچھی کارکردگی پیش کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور جن افسران کی غیر تسلی بخش کارکردگی ہوگی ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


حاجی پورشریف

صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ حکومت کروناوائرس کے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے

اورحکومت کو غریب لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ ہم ان کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

مستحق افراد احساس امداد پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تا کہ امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاضل پور میں قائم کرونا قر نطینہ سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل،سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر محبت علی ،اسسسٹنٹ کمشنرراجن پور مراد حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

صوبائج وزیر سردار حسنین بہادر درشک نے کہا کہ کرونا کی صورت میں ہم آزمائش سے گذر رہے ہیں۔

مشکل حالات میں احسن طریقہ سے نمٹنا مہذب اقوام کا شیوہ ہوتا ہے۔تحریک انصاف کے قائدین اپنی عوام سے سے مخلص ہیں

اور وہ ان کی مشکل حالات میں بھی مدد ضرور کریں گےاور انہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا طریقہ کار اپنا رہے ہیں کہ ہمارے وسائل غر یبوں اور حقداروں پرخرچ ہوں۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب مزید کہا کہ نے کہا کہ ہمیں ہمت اور حوصلے سے کام لینا چاہیے ،اس کی بدولت ہی ہم مشکل حالات کا سامنا کر سکتےہیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے معاشی پیکیج سے ہم جلد اس تکلیف دہ صورتحال سے نکل آئیں گے۔ غریب،دیہاڑی دار،

مزدور اور مستحق لوگ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کریں،

انہیں ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے گا۔حکومت تمام عمل شفاف انداز میں مکمل کر رہی ہے تاکہ کوئی حق دار محروم نہ رہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ ٹائیگر فورس جلد ہی میدان عمل میں ہوگی اور اپنے لوگوں کی بھرپور خدمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ احساس امداد پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 اپریل ہے جبکہ 10 اپریل سے رقوم کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے قر نطینہ سنٹر میں آنیوالے 62 زائرین اور صرف ایک مقامی کنفرم مریض کے علاج معالجہ قیام و طعام بارے انتظامات کی تفصیلات

سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا. جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

%d bloggers like this: