دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اجلاس میں ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آئے گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ صدارت کریں گے،

اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا،

اجلاس میں ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آئے گا،

تاپی گیس پائپ لائن سے حاصل ہونے گیس کی قیمت کا تعین پر کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ ہوگا،

روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پی ایس او اور دیگر تیل کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کا معاملہ زیر غور آئے گا،

کوہالہ پن بجلی منصوبے کی ادائیگیوں کا معاملہ پر بات ہوگی،

بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں کے بارے میں مربوط پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا،

نجی شعبے سے فارن کرنسی لون کی مد واجبات کی وصولی پر بات ہوگی،

فرنٹیئر کانسٹیبلری ٹریننگ سنٹر کی تعمیر کیلئے پیشگی رقم جاری کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا،

پاکستان رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت اور سپیئر پارٹس کیلئے 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ جاری ہونے کا امکان،

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 9کروڑ روپے سے زائد ضمنی گرانٹ جاری ہونے کا امکان،

وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سے منسلک ایگزیکٹیو ایجنسیز کو بھی ضمنی گرانٹ جاری ہونے کا امکان،

About The Author