مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ”دی مسٹ کوئین“ گاڑی کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا،

جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی

پوری دنیا میں کورونا نے تباہی مطا رکھی ہے ، کورونا سے بچاو کے لئے حکومتیں مختلف اقدامات کر رہی ہیں، پاکستان میں بھی جراچیم کش سپرے کیا جا رہا ہے ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے سپرے کیلئے خصوصی گاڑی تیار کی ہے، جراثیم کش سپرے کے لئے گاڑی کی تیاری پر صرف پونے 2 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ”دی مسٹ کوئین“ گاڑی کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، لاہور کے پرہجوم علاقوں میں سپرے کے لئے 8 ”دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں،”دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ہر ضروری ممکن اقدام کر رہے ہیں، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے جراثیم کش سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔

وزیر اعلی آفس میں ”دی مسٹ کوئین“ گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔”دی مسٹ کوئین“ کے بعد محکمہ بلدیات ”دی مسٹ کینن“ بھی متعارف کرائے گا۔

%d bloggers like this: