مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر میں دو ہندوستانی فوجیوں نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پور اور سمبا اضلاع میں دو ہندوستانی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔

مقبوضہ کشمیر میں دو ہندوستانی فوجیوں نے خودکشی کرلی
غلطی سے فائر ہونے سے پولیس اہلکار زخمی

سرینگر

مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پور اور سمبا اضلاع میں دو ہندوستانی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ستیندر کمار تومر نامی ایک ہندوستانی فوجی نے اس وقت خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا

جب وہ بانڈی پورہ میں 14 راشٹریہ رائفلز کیمپ میں ڈیوٹی پر تھے۔دوسرے بھارتی فوجی مکھن لال (40) نے سامبا ضلعے کے بارڈر روڈ کیمپ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ان دو واقعات کے ساتھ ، جنوری 2007 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوگئی۔

ساوتھ ایشین وائرکے مطابق بھارتی آرمی میں ہمیشہ جوانوں کی خودکشی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں،

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 2019 میں آرمڈ فورسز میں 1 ہزار 113 جوانوں نے خودکشی کی تھی۔ ان میں سے891 آرمی جوان، 182 ائر فورس اور 40 نیوی کے جوان شامل ہیں۔

سرینگر میں ایک پولیس اہلکار بلال احمد اپنی رائفل کی صفائی کے دوران حادثاتی طور پر چلنے کے بعد زخمی ہوگیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ واقعہ سری نگر شہر میں گوپکر روڈ پر ایس ایس جی لائنز کے آرمرر میں پیش آیا۔

%d bloggers like this: