مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں ہسپتال سے متصل شاہ والی کالونی میں ٹڈی دل کے اندر یلغار کالونی مکینوں کا ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اقدامات کی اپیل کی ہے دوسری جانب آج ہوا کی دباؤ کے ڈر کی وجہ سے ٹڈی دل جھاڑیوں میں چھپی بیٹھی ہے

اب بہترین موقع ہے ان کو سپرے کے ذریعے تلف کیا جائے ہوا کا دباؤ کم ہوتے ہی یہ ٹڈی دل کے جھنڈ شہر شاہ والی کا رخ کریں گے

جس وجہ سے انسانی آبادی میں سپرے کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا یہ مناسب موقع ہے کہ جھاڑیوں میں ہی ان کا سپرے کے ذریعے خاتمے کیا جائے ۔

واضح رہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی نگرانی میں متعلقہ محمکوں زراعت، ایگری کلچر،

ایری گیشن، لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی آپریشن میں شامل ہیں گزشتہ روز ٹڈی دل کی کثیر تعداد کو ہیلی کاپٹر اور دوسرے (مشینری) ذریعے سے تلف کیا گیا آپریشن آج بھی جاری ہو گا ۔


گزشتہ روز ٹڈی دل کی کثیر تعداد کو سپرے کے ذریعے تلف کیا گیا


روجھان

ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت پر روجھان کے مختلف محلوں میں جراثیم کش سپرے جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر روجھان کے وارڈز کے مختلف محلوں میں جراثیم کش سپرے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان

رائے ظفر اقبال کی زیر نگرانی جاری ہے چیف آفیسر روجھان نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ڈپٹی کمشنر راجن پور کی خصوصی ہدایت پر روجھان میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ

یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا اور روجھان کے جملہ وارڈز کے گلیوں محلوں کے آخری محلہ تک یہ سپرے کرنے کا عمل جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ اس وقت تھا شہر میں سپرے کرنے والا عملہ سپرے کرنے میں مصروف عمل ہے۔


روجھان کے مختلف محلوں میں جراثیم کش سپرے جاری ہے


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ موضع شاہ والی انڈس ہائی وے اسسٹیشن شاہ والی میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے

ضلعی حکومت ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر روجھان کے مختلف مواضعات میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے محمکہ زراعت اور دوسرے متعلقہ محکمے کی طرف سے سپرے شروع ہے

اس وقت ٹڈی دل کی کثیر تعداد کو زہریلی سپرے سے تلف کی جا رہی ہے

اور اس سپرے کو مرحلہ وار روزانہ کی بنیادوں پر کرنے کی

ڈپٹی کمشنر راجن پور نے متعلقہ محکموں کو تاکید حکم کی تعمیل پر عمل درآمد جاری ہے ۔

%d bloggers like this: