نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے لاہور میں لاک ڈاون جاری ہے

موذی وباء سے بچنے کے لیے ساڑھے تین سو سے زائد مقامات پر سپرے بھی کیا گیا

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے لاہور میں لاک ڈاون جاری ہے۔

بینکس، دفاتر اور بڑے اسٹوروں پر سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موذی وباء سے بچنے کے لیے ساڑھے تین سو سے زائد مقامات پر سپرے بھی کیا گیا ۔

لاک ڈاون کے آٹھویں روز بھی شہر سہونا سہونا نظر آرہاہے ،،، وائرس کے خوف سے دکانیں بند جبکہ ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے

لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں بینکوں، دفاتر، آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹس،

بڑے سٹوروں پر سماجی فاصلے کے ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ،،،

متعلقہ حکام کو تمام اضلاع میں ڈس انفیکشن مہم کے تحت شہروں کو زونز میں تقسیم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

چیف سیکرٹری کو دی گئی بریفنگ کے مطابق لاہور میں اب تک تین سو بہتر مقامات پر سپرے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،،،

عوام کے تحفظ کے لیے تمام سبزی منڈیوں اور عوامی مقامات پر ڈس انفیکشن بھی کیبن لگائے جائینگے ،،، فلور ملوں میں آٹے کے سٹاک کی مانیٹرنگ کے عمل کو بھی سخت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے

شہر میں لاک ڈاؤ ن کے دوران پنتالیس ہزارایک سو تراسی کاروں، موٹر سائیکلوں،

رکشوں اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ،،،، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر اب تک پانچ سو انتیس قدمات کا اندراج کیا جاچکا ہے ۔

About The Author